مقبول خبریں
مانچسٹر ایرینا میں خود کش حملہ میں جاں بحق ہونیوالوں کی یا دمیں دعائیہ تقریب منعقد کی جائیگی
اسلامک ریلیف رنگ و نسل اور مذہب سے بالاتر ہوکرمشن کی جانب گامزن ہے:مقررین
مسجد دارالمنور گمکول شریف راچڈیل میں شب برات پر روحانی محفل کا انعقاد
بھارتی فوج کی ورکنگ باؤنڈری پرفائرنگ، خاتون اور 3 بچے شہید،10 زخمی
نئی دہلی: انتہا پسندوں نے کشمیری خواتین پر لاٹھیاں اور ڈنڈے برسا دیئے
پیپلزپارٹی نوٹنگھم کے سابق صدر چوہدری علی شان پی پی پی برطانیہ کے نائب صدر منتخب
پیپلزپارٹی ہی آئندہ انتخابات میں چاروں صوبوں میں اکثریت حاصل کریگی:میاں سلیم
قائد تحریک امان اللہ خان کی دوسری برسی، جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنمائوں کا خراج عقیدت
اولڈ مین کی لالٹین
پکچرگیلری
Advertisement
دولت مشترکہ سربراہان کے سامنے مودی کا چہرہ بے نقاب کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں
برمنگھم ... نریندر مودی انسانیت کا قاتل عالمی انسانی حقوق چارٹر کی دھجیاں آڑانے والا دہشت گر د حکمران ہے کچھ عرصہ قبل تک جس کی کئی اہم ممالک میں داخلے پر پابندی تھی آج وہی ممالک اگر اسے خوش آمد ید کہیں گے تو انسانیت کی روح کانپ جائے گی۔ کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے اور دولت مشترکہ سربراہان کے سامنے مودی کا چہرہ بے نقاب کرنے کے لیے تمام مکاتب فکر کے ساتھ ملکر بڑے احتجاج مظاہرے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ لندن آنے پر لاکھوں کشمیریوں کے قاتل نریندر مودی کے خلاف کشمیری شہدا کے ورثا تارکین وطن کشمیری ، سکھ اور دیگر مظلوم اقلیتوں نے مشترکہ احتجاج کی تیاریاں شروع کر دیں۔ نریندر مودی کے انسانیت سوز مظالم کو بے نقا ب کرنے وقت آگیا ہے ۔ نریندر مودی کو بے نقاب کرنا انسانیت قوتوں کا فرض ہے اور دولت مشترکہ کانفرنس کے موقع پر تمام امن پسند اور انسانیت دوست سربراہان مملکت کے درمیا ن نریندر مودی کی موجودگی مظلوموں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔ دولت مشترکہ کانفرنس کے دوران لندن کی سڑکوں پر چلتی بسوں پر پہلی بار فری کشمیر کے نعرے ، احتجاجی مظاہرین فری کشمیر کے نعروں والی شرٹس، چھتریاں اور دیگر استعمال کی چیزوں پر فری کشمیر کے نعرے درج کرائیں گے ۔ کشمیر ی اپنے حق خود ارادیت کے حصول کے مطالبے سمیت کشمیر میں جاری بھارتی مظالم لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کے ساتھ سکھ برادری ،دلت ، عیسائی اور دیگر مظلوم بھارتی اقلیتیں نریندر مودی کے ہندتوا منصوبے کے بے نقاب کرنے کے لیے دولت مشترکہ سربراہان کے برطانیہ آمد پر ان کے سامنے نریندر مودی کے بھیانک چہرے کو بے نقاب کریں گے۔ نریندر مودی کی انتہا پسندانہ سوچ اور سخت کارروائیوں کی بدولت انسانی حقوق کی بد ترین پامالیوں کے ستائے عوام لندن کی سڑکوں پر دولت مشترکہ سربراہان کے درمیان نریندر مودی کو دیکھنا پسند نہیں کریں گے اس لیے ان کے خلاف غم و غصے کا بھرپور مظاہر ہ کرنے کے لیے تمام گروپ مل کر مشترکہ اور بڑا مظاہرہ کریں گے۔ برطانیہ بھر میں متحرک مختلف تنظیمیں نظریاتی و فکری اختلافات کے باوجود نریندر مودی کے مظالم کے خلاف یک زبان ہیں۔