مقبول خبریں
موومنٹ فار دی رائٹس اوورسیز پاکستانیز کے زیر اہتمام ڈوئل نیشنل کو عزت دو بارے تقریب کا اہتمام
پاکستان مادر وطن ہے اسکی حفاظت ہمارا فرض اولین ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور
دورے پرحکومت پاکستان،حکومت آزاد کشمیر اور راجہ نجابت کی معاونت کے مشکور ہیں:کرس لیزے
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
یورپ میں مسئلہ کشمیر کو مزید تیزی سے اجاگر کیا جائے گا: تحریک حق خودارادیت
زمین پر دیوار چین
پکچرگیلری
Advertisement
پیپلزپارٹی کامن ویلتھ کانفرنس کے موقع پر مسئلہ کشمیر پر بھرپور مہم چلائے گی :محسن باری
لوٹن :پیپلزپارٹی لندن میں منعقد ہونے والی کامن ویلتھ کانفرنس کے موقع پر مسئلہ کشمیر پر بھرپور مہم چلائے گی اور بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی 15 اپریل میں لندن آمد پر بھرپور احتجاج میں حصہ لے گی ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی یوکے کے مرکزی صدر محسن باری اور دیگر نے لوٹن میں اپنے اعزاز میں منعقد ہونے والے استقبالیہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا ہے پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق چیئرمین پیپلز یوتھ برطانیہ مہربان ملک کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقد کئے جانے والے ایک دعوت استقبالیہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے محسن باری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی بنیاد ہی مسئلہ کشمیر کی وجہ سے پڑی تھی اور کشمیر ہمارے ایجنڈے میں ترجیح بنیادوں پر شامل ہے تین بار وزیراعظم بننے والے میاں نواز شریف اداروں کو تباہ کرنے کے درپے ہیں محض اس لیے کہ پانامہ کا فیصلہ ان کے خلاف آگیا ہے پیپلزپارٹی اداروں کو مضبوط کرتی ہے اور ادارے بناتی ہے ہمارے وزیراعظم کے خلاف فیصلہ آیا تو ہم نے کوئی احتجاجی تحریک نہیں چلائی اس وقت بین الاقوامی طور پر پاکستان پر دباؤ ہے ہمیں مل جل اپنے ادارے مضبوط کرنے ہونگے پیپلز پارٹی پاکستان کو مضبوط ترین ملک جبکہ جمہوریت کے استحکام کی خاطر اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاتی رہے گئی نامساعد حالات کے باوجود پیپلزپارٹی نے سینٹ انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے ایسا آصف علی زرداری اور دوسرے سیاسی قائدین کی سیاسی بصیرت کی وجہ سے ممکن ہوا ہے انہوں نے کہا پاکستان اور پیپلز پارٹی لازم و ملزوم ہیں پاکستان، بھٹو اور پیپلز پارٹی قائم رہے گی کارکن متحد ہو جائیں کارکن ہی پارٹی کا اثاثہ ہیں کارکرکنوں کے بغیر قیادت کچھ نہیں کر سکتی ہے انہوں نے کہا کارکنوں کی عزت نفس بحال کروں گا بلال بھٹو اس وقت تک مضبوط رہے گا جب تک کارکن اس کے فیصلے کو سرخم تسلیم کریں گے جنرل سیکرٹری کونسلر اظہر بڑالوی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے نامساعد حالات میں بھی جمہوری نظام کو چلنے دیا اقلیتوں، عورتوں، غریب عوام کو حقوق دیئے آہین بنایا اور پھر اسکی حفاظت بھی کی بینطر بھٹو نے کشمیریوں کو اقوام متحدہ میں پہلی بار نمایندگی دی ن لیگ نے گزشتہ پانچ سالوں میں کوئی میگا پراجیکٹ نہیں دیا پیپلزپارٹی غریب عوام کی پارٹی ہے سنیر ناہب صدر خواجہ کلیم الرحمٰن نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے جمہوری نظام میں پہلی بار پانچ سال اپنا دور حکمرانی کی مدت پوری کی کشمیر ہمارے ایمان کا حصہ ہے پیپلز پارٹی کارکنوں کی جماعت ہے بعد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ کلیم الرحمن کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اپنی کامیابیوں کے دعوے کرکے لوگوں کو بے وقوف بنا رہے ہیں حقیقت یہ ہے کہ وہ ایک معیاری ہسپتال پنجاب میں نہیں بنا سکا اپنے چیک اپ کے لئے ہر ہفتے لندن اجاتا ہے مہربان ملک نے اپنے خطاب میں کہا کہ پیپلزپارٹی برطانیہ میں اپنا فعال کردار پاکستان کے وسیع تر مفادات، اداروں کے تحفط، عدلیہ کے احترام اور جمہوریت کے لئے ادا کرتی رہے گی اور متوقع انتخابات اکثریت سے کامیاب ہو کر نیا جزبہ اور نوجوان قیادت کے ساتھ ابھرے گی اور بھٹو شہید کے نظریات روٹی کپڑا اور مکان کو عملی جامہ پہناے گئی ریاض کوہمروی نے کہا کہ وزیراعظم نریندرمودی کی برطانیہ آمد پر پیپلزپارٹی احتجاج کرے گی اور کشمیریوں کے خلاف اظہار یکجہتی کرے گئی کونسلر طاہر ملک، کونسلر راجہ اسلم خان، قیصر دائود، آصف داوود، وسیم بٹ، راجہ افٹخار، سید رضی گیلانی، فیاض قریشی، عمر میمن، آصف علی خان، وسیم بٹ،، رانا خلیل،، ارشد رانا، عاشر کامریڈ، عارف چوھدری، شبیر رضا، آزاد نکیالوی، آصف چوھدری،، رانا اختر، چوھدری شاہد زمان، فرحان اسلم، ملک اسد حسین، حاجی اسحاق، عمر بٹ اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور مہربان ملک اور پارٹی کے مرکزی قائدین پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا صدارت ریاض کوہمروی اور تلاوت آزاد نکیالوی نے کی. ( رپورٹ شیراز خان )