مقبول خبریں
مانچسٹر ایرینا میں خود کش حملہ میں جاں بحق ہونیوالوں کی یا دمیں دعائیہ تقریب منعقد کی جائیگی
اسلامک ریلیف رنگ و نسل اور مذہب سے بالاتر ہوکرمشن کی جانب گامزن ہے:مقررین
مسجد دارالمنور گمکول شریف راچڈیل میں شب برات پر روحانی محفل کا انعقاد
بھارتی فوج کی ورکنگ باؤنڈری پرفائرنگ، خاتون اور 3 بچے شہید،10 زخمی
نئی دہلی: انتہا پسندوں نے کشمیری خواتین پر لاٹھیاں اور ڈنڈے برسا دیئے
پیپلزپارٹی نوٹنگھم کے سابق صدر چوہدری علی شان پی پی پی برطانیہ کے نائب صدر منتخب
پیپلزپارٹی ہی آئندہ انتخابات میں چاروں صوبوں میں اکثریت حاصل کریگی:میاں سلیم
قائد تحریک امان اللہ خان کی دوسری برسی، جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنمائوں کا خراج عقیدت
اولڈ مین کی لالٹین
پکچرگیلری
Advertisement
شہباز شریف سے برطانوی وزیر برائے امور داخلہ کی ملاقات: پاک،برطانیہ تعلقات پر گفتگو
لندن:وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے آج لندن میں برطانیہ کی وزیر برائے امور داخلہ امبر رود نے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے تعلقات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر گفتگو ہوئی،برطانوی وزیر برائے امور داخلہ امبر رود نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے لائق تحسین کردار ادا کیا ہے،انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور ان کی ٹیم کی محنت کے باعث پنجاب میں تعلیم اور صحت کے میدان میں بہتر نتائج سامنے آ رہے ہیں اور شہباز شریف کی قیادت میں حکومت پنجاب کا اصلاحاتی پروگرام شاندار کامیابی سے ہمکنار ہو رہا ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے برطانوی وزیر برائے امور داخلہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات مضبوط بنیادوں پر قائم ہیں،تعلیم اور صحت کے شعبے میں برطانیہ کا تعاون قابل تحسین ہے،انہوں نے کہا کہ پنجاب میں تعلیم کے اصلاحاتی پروگرام کے اہداف کے حصول کیلئے ڈیفڈ اور حکومت پنجاب کی مشترکہ کاوشیں ثمر آور ہو رہی ہیں،وزیر اعلیٰ نے کہا دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج،پولیس اور دیگر اداروں کی خدمات قابل تحسین ہیں،پنجاب کے بڑے شہروں میں کائونٹر ٹیر رازم ڈیپارٹمنٹ کی کاوشوں کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آ رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں سیف سٹی اتھارٹی کے قیام کے باعث دہشت گردی اور دیگر جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے۔ (رپورٹ: راجہ عمران ظہور)