مقبول خبریں
اولڈہم ہوپ ووڈ ہاؤس ہیلتھ سنٹر میں خواتین کو آگاہی دینے کیلئے لیڈی ہیلتھ ڈے کا اہتمام
بھارتی لابی نے کشمیر کانفرنس کوانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے: شاہ محمود قریشی
تحریک کشمیر ڈنمارک کے زیر اہتمام کوپن ہیگن میں اظہار یکجہتی کشمیر کانفرنس کا انعقاد
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
کشمیر‘ جہاں خواب بھی آنسو کی طرح ہیں!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
یارکشائر میں نئے چیپٹر کا قیام، تمام ریجنز میں چیپٹر بنائینگے:چیف آرگنائزر الیاس گوندل
ہالی فیکس: جہلم کے اوورسیز پاکستانیوں کی ممتاز رفاہی تنظیم ’’ جہلم فورم ‘‘ کی طرف سے یارکشائرمیں تنظیم کا نیا چیپٹر قائم کرنے کے لئے ایک تقریب کا انعقاد ہالی فیکس کے مقامی ریسٹورنٹ میں کیا گیا جس میں جہلم سے تعلق رکھنے والے ممتاز اوورسیز پاکستانیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی،تقریب میں نظامت کے فرائض’’ جہلم فورم مانچسٹر ‘‘کے سیکریٹری جنرل تنویر کھٹانہ نے سر انجام دئیے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے’’ جہلم فورم مانچسٹر‘‘ کے روحِ رواں شہزاد مرزااور الیاس گوندل نے اس بات پر زور دیا کہ جہلم سے تعلق رکھنے والے اوورسیز پاکستانیوں پر مشتمل یہ تنظیم ایک خالص رفاہی تنظیم ہے اور ضلع جہلم کے لوگوں کے لئے رفاہی کاموں اور عوام کی فلاح و بہبود کے کام کرتی ہے ،ہم پہلے سے ہی متعدد پراجیکٹ کام کر رہے ہیں اور اب ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ یارکشائر میں مقیم ضلع جہلم سے تعلق رکھنے والوں پر مشتمل نیا چیپٹر قائم کر دیا ہے ،اس سلسلے میں بابر خان کو جہلم فورم یارکشائر کا چیف آرگنائزر مقرر کیا گیا ہے جو کہ اپنے دیگر ساتھیوں بدر سعید ، امجد زمان ، امجد رشید ، وسیم احمد ، نوید احمد بٹ ، عرفان شہزاد،ظہور افضل ، توقیر امجد اورمیاں اسماعیل کے ہمراہ ممبر سازی کر کے جلد سے جلد جہلم فورم یارکشائر کے انتخابات منعقد کرایں گے۔ اس موقعہ پر چیف آرگنائزر جہلم فورم الیاس گوندل کا کہنا تھا کہ یہ ایک انٹرنیشنل تنظیم ہے پوری دنیا میں اسکی تنظیم سازی کی جائے گی ۔ گریٹر مانچسٹر چیپٹر کے بعد آج ہم نے یارکشائر چیپٹر کا قیام عمل میں لایا ہے اسکے بعد دیگر شہروں،اور پھر دیگر ممالک تک جائے گا اور پھر ان ریجنز اور ممالک کے عہدیداران مرکزی تنظیم کا چناؤ کریں گے۔ تقریب میں جہلم فورم مانچسٹر کے عہدیداروں کے علاوہ دیگر معززین نے بھی شرکت کی جن میں صدر گریٹر مانچسٹر برانچ انور یعقوب ،کرنل طاہر وسیم ،مقدسہ بانو، فرخ بخاری، راجہ نقاش، قیصر محمود، محی الدین چیمہ، نعیم کھوکھر، ملک بدر، عثمان شیخ، عمران مجید شہزاد مرزا، غلام حسین،تنویر کھٹانہ ،عارف پندھیر ، طارق لودھی ، ثاقب راجہ ، نوید چوہان ، شکیل قمر اور ڈاکٹر عامر شامل تھے ۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر