مقبول خبریں
یار غار خلیفہ اول سیدنا صدیق اکبرؓ کی شان میں عظیم الشان محفل کا انعقاد
مہنگائی کی ذمے دار عمران خان حکومت ہے ،شہباز شریف
دعوت اسلامی برمنگھم کے زیر اہتمام خراب موسم کے باوجودجشن عید میلاد النبیؐ کا جلوس
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
راجہ نجابت حسین کی ڈیبی ابراھام کے ہندوستان میں داخلے پر پابندی کی شدید مذمت
آتش فشاں
پکچرگیلری
Advertisement
مسلسل کام کے باعث بھارت کے سپر سٹار امیتابھ بچن کی طبیعت ناساز
ممبئی: بھارت کے سپر سٹار امیتابھ بچن کی طبیعت فلم "ٹھگ آف ہندوستان" کی شوٹنگ کے دوران خراب ہوگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق جودھ پور میں فلم "ٹھگ آف ہندوستان" کی شوٹنگ کے دوران بالی وڈ کے سپر سٹار امیتابھ بچن کی صحت خراب ہوگئی۔ امیتابھ کے لیے ممبئی سے ماہر ڈاکٹرزکی خصوصی ٹیم جودھ پور بلوائی گئی، جس نے امیتابھ بچن کا معائنہ کیا اور کہا کہ بگ بی مسلسل کام کرنے کے باعث تھکاوٹ کا شکار ہوگئے ہیں۔امیتابھ بچن پوری رات فلم کی عکس بندی میں مصروف رہے جس کے باعث ان کے ہاتھ میں درد تھا ۔ تاہم ڈاکٹر ز نے امیتابھ بچن کو آرام کا مشورہ دیا ہے تاکہ ان کی توانائی بحال ہوسکے۔ امیتابھ بچن کی خراب صحت کی وجہ سے فلم کے سیٹ پر موجود افراد پریشان ہوگے تھے۔ امیتابھ بچن نے اپنی خراب صحت کی اطلاع ٹویٹر پر دی تھی اور کہا تھا کہ بغیر محنت کے کچھ بھی نہیں ملتا۔واضح رہے کہ امیتابھ بچن آجکل جودھ پور میں فلم "ٹھگ آف ہندوستان"کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔