مقبول خبریں
مانچسٹر ایرینا میں خود کش حملہ میں جاں بحق ہونیوالوں کی یا دمیں دعائیہ تقریب منعقد کی جائیگی
اسلامک ریلیف رنگ و نسل اور مذہب سے بالاتر ہوکرمشن کی جانب گامزن ہے:مقررین
مسجد دارالمنور گمکول شریف راچڈیل میں شب برات پر روحانی محفل کا انعقاد
بھارتی فوج کی ورکنگ باؤنڈری پرفائرنگ، خاتون اور 3 بچے شہید،10 زخمی
نئی دہلی: انتہا پسندوں نے کشمیری خواتین پر لاٹھیاں اور ڈنڈے برسا دیئے
پیپلزپارٹی نوٹنگھم کے سابق صدر چوہدری علی شان پی پی پی برطانیہ کے نائب صدر منتخب
پیپلزپارٹی ہی آئندہ انتخابات میں چاروں صوبوں میں اکثریت حاصل کریگی:میاں سلیم
قائد تحریک امان اللہ خان کی دوسری برسی، جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنمائوں کا خراج عقیدت
اولڈ مین کی لالٹین
پکچرگیلری
Advertisement
برطانوی اور پاکستانی محکمہ پولیس کے درمیان باہمی ہم آہنگی کے حوالے سےخصوصی میٹنگ
سلائو: برطانوی اور پاکستانی محکمہ پولیس کے درمیان باہمی ہم آہنگی معلومات کے تبادلے و دیگر امور میں بہتری لانے کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی گریٹر لندن کے صدر میاں سلیم نے ایک میٹنگ کا اہتمام کیا اس موقع پر ممبر برطانوی پارلیمنٹ میٹ روڈا نے کہا کہ وہ پاکستان کو دہشت گردی کی واچ لسٹ میں ڈالنے کی ہر سطح پر مخالفت کریں گے پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے لا تعداد جانی و مالی نقصان اٹھایا ہے اور پاکستان کی مسلح افواج نے دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے انتہا پسند قوتوں کو زیر کر دیا ہے،اس موقع پر منسٹر کو آرڈینیشن پاکستان ہائی کمیشن غلام نبی میمن،ریڈنگ کے پولیس چیف سٹین گلمور،ریڈنگ کونسل کے لیڈر جولولاک کے علاوہ مقامی علاقے میں رہائش پذیر پاکستانی کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی،میزبان میاں سلیم نے تمام احباب کا دلی شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ پاکستان ایک محفوظ ترین ملک ہے صرف دشمن طاقتیں مادر وطن کے تشخص کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں ہم اس ضمن میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے میں کوئی کوتاہی نہیں کریں۔(خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر)