مقبول خبریں
کونسلر جاوید اقبال بھٹی نےاولڈہم کونسل میں نو منتخب مئیر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا
اسلامک ریلیف رنگ و نسل اور مذہب سے بالاتر ہوکرمشن کی جانب گامزن ہے:مقررین
مسجد دارالمنور گمکول شریف راچڈیل میں شب برات پر روحانی محفل کا انعقاد
بھارتی فوج کی ورکنگ باؤنڈری پرفائرنگ، خاتون اور 3 بچے شہید،10 زخمی
نئی دہلی: انتہا پسندوں نے کشمیری خواتین پر لاٹھیاں اور ڈنڈے برسا دیئے
پیپلزپارٹی نوٹنگھم کے سابق صدر چوہدری علی شان پی پی پی برطانیہ کے نائب صدر منتخب
پیپلزپارٹی ہی آئندہ انتخابات میں چاروں صوبوں میں اکثریت حاصل کریگی:میاں سلیم
قائد تحریک امان اللہ خان کی دوسری برسی، جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنمائوں کا خراج عقیدت
دشمنوں کے درمیان ایک کتاب
پکچرگیلری
Advertisement
میری ٹیم کمیونیٹیز کی خدمات کے لیے ہمہ وقت دستیاب ہیں:چیئر پرسن نیلم محمود
راچڈیل: راچڈیل میں یوں تو بہت سے کمیونٹیز ادارے انسانیت کی خدمات کرنے میں دن رات مصروف عمل ہیں۔وہ چاھے بے گھر افراد،امدادی سامان کے مستحقین یا مہاجرین افراد کیوں نہ ہوں۔سب کا جذبہ خدمت ایک ہی ھے جس کا مقصد انسانیت کی فلاح و بہبود اور خوشحالی ہے۔ ایسا ہی ایک اور ادارہ ( راچڈیل کیئرر لو کیلیٹی لیڈز ) Crossroad Together جو منفرد طرز سے خدمت خلق میں پیش پیش ھے۔اس ادارے کی چئیر پرسن مس نیلم محمود ہیں۔اس ادارے کا مقصد راچڈیلین کمیونیٹیز کو ضروریات زندگی کے متعلق آگاہی اور عملی امداد فراہم کرنا ہے۔ماھرین صحت تک رسائی و رجسٹریشن، مالی امداد ،گھر کے کرایہ کی بقیہ ادائیگی میں مدد، غمگین و دکھی افراد کی حوصلہ افزائی، سرکار کے ساتھ خط و کتابت، مختلف تعلیمی کورسز اور امتحانات کے لیے متعلقہ ادارے تک رسائی، انگلش زبان بولنے یا نہ سمجھنے والوں کو اپنی زبان میں ترجمہ جیسی بیشمار سہولتوں سے کمیونٹیز کی امداد کے لیے 24 گھنٹے دن رات کام کرنے میں مصروف عمل ھے۔ چیئر پرسن نیلم محمود کا کہنا تھا کہ میں اور میری ٹیم کمیونیٹیز کی خدمات و بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ہمہ وقت دستیاب ہیں۔راچڈیلین کمیونیٹیز کسی بھی وقت ھمیں ای میل پر یا فون کرکے اپنی ضرورت یا کسی مشکل و پریشانی سے نیچے دیے گے، ای میل اور فون نمبر پر اطلاع دے سکتے ہیں۔ Neelum@crossroadstogether.org.uk یا فون نمبر: 073415621117