مقبول خبریں
24 اکتوبر کو 8 لاکھ سے زائد کشمیری نژاد برطانوی شہری یوم تاسیس آزاد کشمیر بھرپور طریقے سے منائینگے
بکھری یادیں اور باتیں کے مصنف ہمارے اپنے بیرسٹر صبغت اللہ قادری کی کتاب کی تقریب رونمائی
دورے پرحکومت پاکستان،حکومت آزاد کشمیر اور راجہ نجابت کی معاونت کے مشکور ہیں:کرس لیزے
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
یورپ میں مسئلہ کشمیر کو مزید تیزی سے اجاگر کیا جائے گا: تحریک حق خودارادیت
زمین پر دیوار چین
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستان میں احتساب کا عمل بلا تفریق جاری رہنا چاہیے:پیر سید محمد عرفان شاہ
مانچسٹر:پاکستان اس وقت انتہائی نازک صورتحال سے گزر رہا ہے ملک دشمن طاقتیں طرح طرح کے حربوں سے نقصان پہنچانے کے درپے ہیں ایسے میں تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو قومی مفادات کی خاطر یک نکاتی ایجنڈا پر اکٹھے ہونا چاہیے ۔پاکستان میں جاری احتساب کا عمل بلا تفریق جاری رہنا چاہیے تاکہ ملک سے لوٹ مار کی،اقراپروری،ذاتی پسند نا پسند کا خاتمہ اور انصاف کا بول بالا ہو پچھلے ستر سالوں سے فرسودہ نظام عدل کی وجہ سے ملک ترقی کی بجائے تنزلی کے دہانے پر پہنچا دیا گیا ہے جب تک جاگیردارانہ سرمایہ دارانہ نظام کا خاتمہ۔نہیں ہو گا ملک خوشحال اور غریب کی حالت نہیں بدلے گی۔ دوسری بنیادی وجہ اسلام، قرآن پاک کی تعلیمات اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے احکامات سے دوری ہے۔یہ باتیں پیر سید محمد عرفان شاہ مشہدی نے مانچسٹر ائیرپورٹ پہنچنے پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ۔انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ میں مقیم ہمیں اپنی نوجوان نسل کو خلفائے راشدین کے قول و فعل اور کردار بارے آگاہی دینے کے لیے کانفرنسز کا انعقاد کروانا چاہیے۔ائیرپورٹ پہنچنے پر اذکار شاہ مشہدی، حامد مختارعرفان،حافظ قادر نوشاہی،حافظ اسد عرفان و دیگر نے شاندار استقبال کیا۔یاد رہے پیر سید محمد عرفان شاہ مشہدی لوٹن میں ہونے والی حق چار یار کانفرنس میں بحثیت مہمان خصوصی خطاب کریں گے۔برطانیہ بھر کے علمائے کرام اور عاشقان رسول سے کانفرنس میں شرکت کی بھرپور اپیل کی گئی ہے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر