مقبول خبریں
عمران خان کی انتھک محنت اور لگن نے پاکستان کی سیاسی تاریخ کو یکسر بدل کر رکھ دیا:پی ٹی آئی برطانیہ
پاکستانی ہائی کمیشن لندن میں یوم آزادی پاکستان کی مناسبت سے پھولوں کی نمائش کا انعقاد
نبوت بھی اﷲ کی عطا ہے اور صحابیت بھی، نبوت بھی ختم ہے اور صحابیت بھی: ڈاکٹر خالد محمود
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا قومی اسمبلی کیلئے میانوالی کی نشست رکھنے کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر:ہڑتال،مظاہرے،جھڑپوں میں ایک جوان شہید،پیلٹ لگنے سے5زخمی
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
پیپلزپارٹی ہی آئندہ انتخابات میں چاروں صوبوں میں اکثریت حاصل کریگی:میاں سلیم
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
دعائیں دل سے نکلتی ہیں التجا بن کر!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
المصطفےٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام سیریا مسلمانوں کی امداد کیلئے اہم میٹنگ کا انعقاد
مانچسٹر:المصطفےٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین عبدالزاق ساجد نے سیریا میں انسانیت پر ہونے والے وحشیانہ مظالم بارے انکی مالی و اخلاقی امداد کے لیے مانچسٹر کے مقامی ریسٹورنٹ میں ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا جسکا بنیادی مقصد 4 مئ کو مانچسٹر میں شام کے مظلوم لوگوں کی مالی امداد کے لیے ہونے والے چیریٹی پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے بات چیت کی گئی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وہ بارہ دفعہ برما کے مسلمانوں کی مالی امداد کے لیے خود گئے ہیں اس کے علاوہ سیریا بھی ہو کر آئے ہیں وہاں پر جو انسانیت کی تذلیل ہو رہی ہے ناقابل بیان ہےعلامہ شاہجہان مدنی نے عالم اقوام میں مسلمانوں کی حالت زار پر تفصیلی روشنی ڈالی اور کہا کہ ہمیں اپنے عمل رواداری ۔محبت واخوت اور زبان کی شائستگی سے امن کا پیغام دینا ہےتاکہ اسلام کی صیح تصویر کشی عالم اقوام تک پہنچائ جائے ۔انہوں نے کہا کہ آج عالم اسلام انتشار کا شکار ہے ہمیں اپنے اندد اتحاد و اتفاق پیدا کرنا ہو گا ۔مجھے امید ہے کہ جلد پوری دنیا امن کا گہوارہ بن جائے گی اور اسے ممکن بنانے میں مسلمانوں کا کردار انتہائ اہم ہو گا ۔ ممبر برطانوی پارلیمنٹ و شیڈو وزیر افضل خان نے کہا کہ اسلام ہمیں امن پسندی کا درس دیتا ہے دہشت گردی اور انتہا پسندی دین اسلام کی تعلیمات کے منافی ہے اور جو قوتیں دہشتگردی اور انتہا پسندی کی مرتکب ہیں انکے اپنے مکروہ عزائم ہیں جنہیں پورا کرنے کے لیے وہ ایسی قوتوں کا سہارا لیتے ہیں۔المصطفی ویلفئر ٹرسٹ دنیا بھر میں مظلوم۔بے یارو مددگار اور ضرورت مندوں کی مالی اخلاقی اور ذہنی امداد کے لیے نیک نیتی سے میدان عمل میں کام کر رہی ہے۔اس موقع پر مولانا عبد الرؤف نے بھی دنیا بھر میں مسلمانوں کی حالت زار پر کہا کہ اسلامی تعلیمات پر عمل نہ کرنے سے امت مسلمہ سخت ترین آزمائش سے گزر رہی ہے اس گرداب سے نکلنے کے لیے ہمیں قرآن مجید کی تعلیمات اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ کو اپنانا ہوگا۔المصطفی ٹرسٹ نیک نیتی ،دیانتداری سے دنیا بھر میں مظلوم انسانیت کی خدمت کے لیے کوشاں ہے ۔سابق لارڈ مئیر مانچسٹر کونسلر نعیم الحسن نے کہا کہ یہ ہماری زمہ داری ہے کہ ایسے افراد کی بھرپور معاونت کی جائے جو حقیقی معنوں میں دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل ہے اس بارے المصطفےٰ ویلفیئر ٹرسٹ کا کام صاف و شفاف اور مثالی ہے۔اس میٹنگ میں دیگر افراد نے بھی شرکت کی ۔آخر میں دنیا میں امن اور خصوصاً مظلوم مسلمانوں کے لیے دعا بھی کی گئی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر