مقبول خبریں
کشمیر سالیڈیرٹی کیلئے یکم فروری سے 11فروری تک تقریبات منعقد کرائی جائیں گی
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
اس سال یوم پاکستان پورے جوش و خروش سے منایا جائے گا: فضہ نیازی
مانچسٹر:اس سال23مارچ2018بروز جمعۃ المبارک یوم پاکستان پورے جوش و خروش،عقیدت و احترام سے منایا جائے گا پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوگی،قونصل جنرل عامر آفتاب قریشی کی ہدایات پر عمل در آمد کرتے ہوئے گریٹر مانچسٹر کی کونسلز کے لارڈ میئرز،میئرز کونسلر حضرات،کمیونٹی راہنمائوں،یورپین و برطانوی ممبران پارلیمنٹ کو خصوصی دعوت دی جائے گی،ملی نغمات اور پاکستان کی ثقافت کو بھرپور طریقے سے اجاگر کیا جائے گا،یہ باتیں پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر کی کمیونٹی ویلفیئر اتاشی آفیسر مسز فضہ نیازی نے میڈیا کو دیئے گئے ایک بیان میں کیا،انہوں نے مزید کہا کہ بیرون ممالک بسنے والے محب الوطن پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کی تہوار میں بھرپور طریقے سے شرکت قابل فخر و رشک ہے،انہوں نے کہا کہ کمیونٹی کے افراد کو اس سلسلے میں دعوت عام ہے اور ہمیں امید ہے کہ ہمیشہ کی طرح اس سال بھی23مارچ کو پاکستانی قونصلیٹ میں منعقدہ تقریب مثالی ہو گی ہم نے اس سلسلے میں ابتدائی تیاری کر لی ہے پروگرام کو حتمی شکل دینے کیلئے قونصل جنرل عامر آفتاب قریشی خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں اور جلد ہی پروگرام کو حتمی طور پر تشکیل دے دیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پاکستانی الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کا کردار بھی انتہائی اہم ہے ہم سب کو مل جل کو قومی تہوار کو مثالی بنانا ہو گا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر