مقبول خبریں
کشمیر سالیڈیرٹی کیلئے یکم فروری سے 11فروری تک تقریبات منعقد کرائی جائیں گی
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پیر صابر شاہ کا سینیٹر منتخب ہونا عوام کیلئے نیک شگون ہے: راجہ مقصود ،سید عنایت اللہ
اولڈہم:مسلم لیگ ن ایک سیاسی قوت ہے اور اس کی جڑیں عوام میں ہیں،دھونس دھاندلی سے اسے ختم نہیں کیا جا سکتا،ہمارے قائد میاں نواز شریف کو جب سے وزیر اعظم کے عہدے سے بر طرف کیا گیا ہے ان کی عوام میں مقبولیت بلندیوں کو چھو رہی ہے پاکستان میں سینیٹ کے الیکشن میں مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ امیدواران کی کامیابی سیاسی نا قدین کے منہ پر طمانچہ ہے،خیبرپختونخوا سے سابق وزیر اعلیٰ اوورسیز راہنما پیر صابر شاہ کا بحیثیت سینیٹر منتخب ہونا صوبے اور عوام کیلئے نیک شگون ہے انکی سیاسی بصیرت تدبر اور اعلیٰ ظرفی قابل رشک ہے ہم انہیں سینیٹر منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں،ان خیالات کا اظہار آزاد کشمیر مسلم لیگ ن برطانیہ کے سینئر نائب صدر راجہ مقصود حسین کاکڑوی اور سید عنایت اللہ شاہ نے مشترکہ طور پر میڈیا نمائندگان کو دیئے گئے ایک بیان میں کیا،انہوں نے مزید کہا کہ ہماری جماعت پاکستان میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروا رہی ہے،میاں نواز شریف کے سر سارا کریڈٹ جاتا ہے کہ انہوں نے رکاوٹوں کے باوجود پاکستان کو ترقی کی راہ پر ڈالا لیکن ہمیشہ کی طرح انکی راہ میں کانٹے بچھا کر انہیں راستے سے ہٹا دیا گیا،انہوں نے مزید کہا کہ پیر صابر شاہ جیسے عوامی راہنما جماعت کیلئے قیمتی اثاثہ ہیں ہم قائد میاں نواز شریف اور قائم مقام صدر میاں شہباز شریف کے ممنون ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ پیر صابر شاہ ان کی توقعات پر پورا اتریں گے،انہوں نے مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ اور اتحادی جماعتوں کے منتخب تمام سینیٹرز کو بھی مبارکباد پیش کی اور اسے جمہوریت کی فتح قرار دیا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر