مقبول خبریں
عمران خان کی انتھک محنت اور لگن نے پاکستان کی سیاسی تاریخ کو یکسر بدل کر رکھ دیا:پی ٹی آئی برطانیہ
پاکستانی ہائی کمیشن لندن میں یوم آزادی پاکستان کی مناسبت سے پھولوں کی نمائش کا انعقاد
نبوت بھی اﷲ کی عطا ہے اور صحابیت بھی، نبوت بھی ختم ہے اور صحابیت بھی: ڈاکٹر خالد محمود
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا قومی اسمبلی کیلئے میانوالی کی نشست رکھنے کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر:ہڑتال،مظاہرے،جھڑپوں میں ایک جوان شہید،پیلٹ لگنے سے5زخمی
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
پیپلزپارٹی ہی آئندہ انتخابات میں چاروں صوبوں میں اکثریت حاصل کریگی:میاں سلیم
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
دعائیں دل سے نکلتی ہیں التجا بن کر!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
کشمیر پر چوتھی بحث کے لئے بریڈ فورڈکے پانچوں ممبران پارلیمنٹ نے حمایت کر دی
بریڈ فورڈ:بریڈ فورڈکے پانچوں ممبران پارلیمنٹ نے کشمیر پر چوتھی بحث کی حمایت کر دی،بریڈ فورڈ ایسٹ کے ممبر پارلیمنٹ بیرسٹر عمران حسین،بریڈ فورڈ ویسٹ کی ممبر پارلیمنٹ نز شاہ،بریڈ فورڈ سائوتھ کی ممبر پارلیمنٹ جیو ڈیتھ کمنز،شپلی کے کنزرویٹو ممبر پارلیمنٹ فلپ ڈیوس اور کیتھلے سے ممبر پارلیمنٹ جان گروگن نے بھی جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کی کشمیر پٹیشن پر دستخط کر دیئے جبکہ ملک بھر سے اب تک45ممبران پارلیمنٹ نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے برٹش کشمیریوں کے رشتے داروں کی کنٹرول لائن پر شہادتوں کا بھی نوٹس لے لیا ہے اور وہ بہت جلدی برطانوی پارلیمنٹ میں اس مسئلے کو اٹھائیں گے،تحریکی عہدیداروں نے تقریبات اور ذاتی رابطے جاری رکھے ہوئے ہیں وہیں برطانوی اور یورپی پارلیمنٹ کے ارکان تازہ ترین حالات سے بھی مسلسل آگاہ کیا جا رہا ہے،اسی لابی اور دستخطی مہم کے سلسلے میں تحریک کی سرگرم کارکن کونسلر کنیز اختر نے اپنے مقامی ممبر پارلیمنٹ جان گروگن سے تحریکی رہنمائوں کی ملاقات کا اہتمام کیا،تحریک کے چیئرمین راجہ نجابت حسین،بریڈ فورڈ کے لارڈ میئر کونسلر عابد حسین اور سابق لارڈ میئر راجہ غضنفر خالق نے کیتھلے کے ممبر پارلیمنٹ کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم اور برطانوی پارلیمنٹ میں کی جانے والی سرگرمیوں سے آگاہ کیا اور کنٹرول لائن بھارتی افواج کی طرف سے سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزیوں اور فائرنگ سے نہتے عوام شہید کرنے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کے برٹش کشمیری برطانیہ کے ہر حلقے میں آباد ہیں اور ہمارے ممبران پارلیمنٹ کو حکومت اور پارلیمنٹ میں اس مسئلے کو اٹھانا چاہئے،راجہ نجابت حسین جان گروگن کو بتایا کہ گزشتہ چند ہفتوں سے چلائی جانیوالی کشمیر پٹیشن پر بریڈ فورڈ کے دیگر ممبران دستخط کر چکے ہیں تاکہ ہم ایک تازہ بحث کیلئے پارلیمنٹ میں درخواست دے سکیں،اس موقع پر جان گروگن نے بھی دستخط کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہ صرف اپنے شہر کے دیگر ارکان کے ساتھ مل کر کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کریں گے بلکہ وہ دو بار آزاد کشمیر کا دورہ بھی کر چکے ہیں اور انکی نظر میں آواز بلند کریں گے بلکہ وہ دوبار آزاد کشمیر کا دورہ بھی کر چکے ہیں اور انکی نظر میں بحث کی اشد ضرورت ہے تاکہ انتخابات کے بعد آنیوالے ممبران پارلیمنٹ بھی کشمیریوں کیلئے پارلیمنٹ میں اپنا نکتہ نظر بیان کر سکیں،انہوں نے تحریک کے تمام پروگراموں میں تعاون کرنے اور مستقبل میں ہر سطح پر معاونت کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی،بریڈ فورڈ کے لارڈ میئر کونسلر عابد حسین نے تحریک کے چیئرمین راجہ نجابت حسین اور انکے ساتھیوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر