مقبول خبریں
عمران خان کی انتھک محنت اور لگن نے پاکستان کی سیاسی تاریخ کو یکسر بدل کر رکھ دیا:پی ٹی آئی برطانیہ
پاکستانی ہائی کمیشن لندن میں یوم آزادی پاکستان کی مناسبت سے پھولوں کی نمائش کا انعقاد
نبوت بھی اﷲ کی عطا ہے اور صحابیت بھی، نبوت بھی ختم ہے اور صحابیت بھی: ڈاکٹر خالد محمود
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا قومی اسمبلی کیلئے میانوالی کی نشست رکھنے کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر:ہڑتال،مظاہرے،جھڑپوں میں ایک جوان شہید،پیلٹ لگنے سے5زخمی
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
پیپلزپارٹی ہی آئندہ انتخابات میں چاروں صوبوں میں اکثریت حاصل کریگی:میاں سلیم
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
دعائیں دل سے نکلتی ہیں التجا بن کر!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
یو کے اسلامک مشن مستحق افراد کی امداد کو عبادت سمجھ کر سر انجام دے رہا ہے
مانچسٹر:یو کے اسلامک مشن کی مساجد انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل ہیں یہی مقصود فطرت ہے یہی رمز مسلمانی" "اخوت کی جہاں گیری محبت کی فراوانی" یو کے اسلامک مشن کی سینٹرل برانچ یورپین اسلامک سینٹر اولڈھم کے انچارج مولانا محمد اقبال اور یورپین اسلامک سینٹر کی ٹیم نے اس سرد موسم میں بے گھر افراد کے لیے رات کو یورپین اسلامک سینٹر کے اندر ٹھہرانے اور انکو کھانا کھلانے کا بندوبست کر کے انسانیت کی خدمت کا فریضہ ادا کیا ہے۔کئی بے گھر افراد نے یورپین اسلامک سینٹر میں آ کر رات گزاری اور خدمت کا موقع دیا۔ مذہب اسلام ہمیں کمزور اور محتاج افراد کی ہر ممکن مدد کا حکم دیتا ہے۔اسی طرح ناظم اولڈھم نسیم اشرف اور امام مسجد و خطیب عظمت اسلام مسجد نے تربیتی ورکشاپ بروز اتوار کو انعقاد کیا ھے۔جو ایک بجے سے لیکر تین بجے تک ویزٹ میری مسجد ڈے پر آ نے والے مہمانوں کے استقبالیہ سے لیکر مسجد کے حصوں کی زیارت کروانے کی تربیت اور نبی آخر الزماں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت وحسن اخلاق کے بارے میں کیسے بیان کرنا ھوگا اس بارے تربیت دیں گے۔الخضراءمسجد مانچسٹر نے 2 مارچ سے 4 مارچ 2018ء تک برطانیہ میں صفائی مہم کے پروجیکٹ میں ہر شہری کو حصہ لینے کی دعوت دی ھے اور بروز اتوار 4 مارچ کو الخضرا مسجد کمیونٹی ھال میں صبح 11 بجے سے لیکر 12 بجے تک کمیونیٹیز میٹنگ کا اھتمام بھی کیا ھے جس میں ہر خاص و عام کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔ یو کے اسلامک مشن پورے برطانیہ اور برطانیہ سے باہر دکھی انسانیت کی خدمت،مستحق افراد کی امداد کو عبادت سمجھ کر مسلسل دینی فریضہ کو سر انجام دے رہا ہے۔دکھی انسانیت کی خدمت عبادت ہے۔امت مسلمہ سلامتی اور امن کی داعی ھے۔نبی آخر الزماں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی امت کو اخوت،ھمدردی اور بھائی چارے کا درس دیا ھے۔ "داغ سجود اگر تیری پیشانی پر ھوا تو کیا" "کوئی ایسا سجدہ بھی کر کہ زمیں پر نشان رہیں"۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر