مقبول خبریں
کونسلر شکیل احمد تیسری بار لیبر پارٹی کی طرف سے مئی 2020ء کے لئے امیدوار نامزد
کشمیر کی حیثیت میں یکطرفہ بھارتی تبدیلی جنوبی ایشیا میں خطرناک بگاڑکا باعث ہوگی
پاک سر زمین پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری محمد رضا کی زیر صدارت عہدیداران و کارکنان کا اجلاس
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
حلقہ ِ ارباب ِ ذوق کے ادبی پروگرام میں پاکستانیوں اور کشمیری کونسلرز کی بڑی تعداد میں شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
پروفیٹک گفٹس ویڈنگ اینڈ ایونٹس آرگنائزر کے زیر اہتمام ایشین ویڈنگ اینڈ پلانرز ایونٹ کا انعقاد
میرے تمام خواب نظاروں سے جل گئے
پکچرگیلری
Advertisement
مقبوضہ کشمیر میں نوجوان شہید، بھارتی فوج کیخلاف مظاہرے ،جھڑپیں ،متعدد زخمی
سرینگر:مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج نے ایک اور نوجوان کو شہید کردیا، لوگوں کا بھارتی فوج کیخلاف شدید احتجاج ، مظاہرے ، جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی۔تفصیلات کے مطابق ضلع بانڈی پورہ میں بھارتی فوج نے تلاشی کی کارروائی کے دوران فائرنگ کر کے کشمیر ی نوجوان کو شہید کر دیا ۔ ادھر ضلع پلوامہ کے ترال پولیس سٹیشن میں بھارتی پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں حراست کے دوران شہید ہونیوالے کشمیری نوجوان کو سپرد خاک کر دیا گیا ، نماز جنازہ میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔ادھر نوجوان کی شہادت پرترال میں زبردست احتجا ج کیا گیا ، اس دوران بھارتی فورسز اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں جن میں متعدد افرادزخمی ہو گئے ۔دوسری جانب سرینگر میں سیدعلی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت کی طرف سے بھارت کی انتقامی پالیسیوں کی مذمت کیلئے امن مظاہرہ کیاگیا۔ مقررین نے بھارت اور اسکی کٹھ پتلی انتظامیہ پر زوردیا کہ وہ کشمیری نظربندوں کیخلاف انتقامی کارروائیاں بند کرے ۔