مقبول خبریں
عمران خان کی انتھک محنت اور لگن نے پاکستان کی سیاسی تاریخ کو یکسر بدل کر رکھ دیا:پی ٹی آئی برطانیہ
پاکستانی ہائی کمیشن لندن میں یوم آزادی پاکستان کی مناسبت سے پھولوں کی نمائش کا انعقاد
نبوت بھی اﷲ کی عطا ہے اور صحابیت بھی، نبوت بھی ختم ہے اور صحابیت بھی: ڈاکٹر خالد محمود
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا قومی اسمبلی کیلئے میانوالی کی نشست رکھنے کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر:ہڑتال،مظاہرے،جھڑپوں میں ایک جوان شہید،پیلٹ لگنے سے5زخمی
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
پیپلزپارٹی ہی آئندہ انتخابات میں چاروں صوبوں میں اکثریت حاصل کریگی:میاں سلیم
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
دعائیں دل سے نکلتی ہیں التجا بن کر!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
چوہدری فیض رسول کا انتقال:سیاسی،مذہبی و کمیونٹی راہنمائوں کا اظہار تعزیت
مانچسٹر:موت کی تلخ حقیقت کا ذائقہ ہر جاندار شے کو چکھنا ہے یہ نظام قدرت ہے اور غیب کا علم واحدہ لا شریک کی ذات کے علاوہ کوئی نہیں جانتا،مانچسٹر کی مرکزی جامع مسجد وکٹوریہ پارک کے چیئرمین چوہدری فیض رسول خالق حقیقی سے جا ملے انتہائی ملنسار،نیک سیرت اور شریف النفس انسان تھے،برطانیہ میں1961میں روزگار کی غرض سے آئے پاکستان کے ضلع جہلم کے نواحی گائوں جادہ سے تعلق تھا،پسمدگان میں تین بیٹے،تین بیٹیاں اور بیوی کو چھوڑا،مقامی کمیونٹی میں نمایاں مقام حاصل تھا،کمیونٹی کے رفاعی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے،مرحوم کی نماز جنازہ27فروری بروز منگل بعد نماز ظہر وکٹوریہ مسجد میں ادا کی جائے گی،مقامی سیاسی،سماجی،مذہبی و کمیونٹی راہنمائوں چوہدری خادم حسین،ممبر پارلیمنٹ افضل خان،چوہدری غلام احمد،چوہدری آفتاب رزاق،کونسلرز رب نواز،نعیم الحسن،احمد علی،عابد چوہان،سجاد شاہ کاظمی،عابد امین،سعید چوہدری،چوہدری شیراز گرمالا،چوہدری جعفر اقبال،چوہدری یاسر نمبر دار نے لواحقین کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے رب العالمین کی بارگاہ اقدس میں دعا کی کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے،عزیز و اقارب،دوست احباب اور خاندان کو عظیم صدمہ برداست کرنے کی ہمت دے،آمین۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر