مقبول خبریں
مقبوضہ کشمیر کےعوام کو بھارتی چنگل سےنجات دلانے کیلئے برطانوی حکومت کردار ادا کرے:راجہ نجابت
ڈیبی ابراھم کی قیادت میں ممبران پارلیمنٹ اور کمیونٹی رہنماؤں کی لارڈ طارق احمد سے ملاقات
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز اورسیمینارز منعقد کریگی : راجہ نجابت
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کی وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور شاہ غلام قادر سے ملاقات
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
راجہ نجابت حسین کا مسئلہ کشمیر پر بحث میں حصہ لینے پر ارکان یورپی پارلیمنٹ کو خراج تحسین
جب ریت پہ لکھو گے محبت کی کہانی!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے بعد کترینہ کیف بھی قانونی شکنجے میں آگئیں
ممبئی: بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے بعد اداکارہ کترینہ کیف بھی قانونی شکنجے میں آگئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ایک تھا ٹائیگر کی تشہیر کے دوران سلمان خان اور شلپا شیٹھی نے ہندوؤں کی والمکی کمیونٹی کیلئے بھنگی کا لفظ استعمال کیا تھا جس پر دونوں فلمی ستاروں کیخلاف والمکی کمیونٹی کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے راجستھان کے ضلع چھورو میں مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔ یہ مسئلہ اتنی شدت اختیار کرگیا تھا کہ شلپا شیٹھی کو اپنے اس عمل پر معافی مانگنی پڑی تھی تاہم یہ معاملہ ابھی تک ختم نہیں ہوا ۔ سلمان خان اور شلپا شیٹھی کے بعد کترینہ کیف بھی اس معاملے کی لپیٹ میں آگئی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی میں پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں سلمان خان، کترینہ کیف اور ٹائیگرزندہ ہے کی تشہیری تقریب میں موجود دیگر افراد کیخلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے ۔ عدالت نے اس حوالے سے دہلی پولیس سے 27 فروری تک جواب طلب کیا ہے۔