مقبول خبریں
سماجی و مذہبی شخصیت حاجی محمد اشفاق وارثی کی رہائش گاہ پر افطار پارٹی کا اہتمام
اسلامک ریلیف رنگ و نسل اور مذہب سے بالاتر ہوکرمشن کی جانب گامزن ہے:مقررین
مسجد دارالمنور گمکول شریف راچڈیل میں شب برات پر روحانی محفل کا انعقاد
پاکستان نے گلگت بلتستان آرڈر 2018ء پر بھارتی تحفظات مسترد کر دیئے
نئی دہلی: انتہا پسندوں نے کشمیری خواتین پر لاٹھیاں اور ڈنڈے برسا دیئے
پیپلزپارٹی نوٹنگھم کے سابق صدر چوہدری علی شان پی پی پی برطانیہ کے نائب صدر منتخب
پیپلزپارٹی ہی آئندہ انتخابات میں چاروں صوبوں میں اکثریت حاصل کریگی:میاں سلیم
قائد تحریک امان اللہ خان کی دوسری برسی، جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنمائوں کا خراج عقیدت
دشمنوں کے درمیان ایک کتاب
پکچرگیلری
Advertisement
عمران خان خود اپنی پارٹی کیلئے باعثِ شرمندگی ہے : ڈاکٹر اشرف ،ملک ریاض،شاکرقریشی
لندن :پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ اور نوازشریف لورز برطانیہ کے راہنماؤں ناصر بٹ، ڈاکٹر اشرف چوہان، ملک ریاض انجم چوہدری اور شاکر قریشی نے ایک مشترکہ پریس ریلیز میں کہا ہے کہ میاں نوازشریف ھماری پارٹی کے قائد اور عوام کے دلوں میں بسنے والے ایسے لیڈر ہیں جو اب بادشاہ گر بن چکے ہیں۔ اپوزیشن پارٹیوں اور بغضِ نوازشریف میں مبتلا ’’مخصوص سیٹ مائنڈ ‘‘پاکستان میں سینٹ اور جنرل الیکشن کو ملتوی کروانے کے درپے کیوں ہیں؟؟ اس بات کو سمجھنا مشکل نہیں ہے. ان عناصر کو خوف ہے کہ 2018 میں سینٹ اور جنرل الیکشن میں واضع برتری کے بعد اداروں میں اصلاحات اور ملک میں روشنیوں، خوشحالی اور نوجوان نسل کے باواقار مستقبل کیلئے جن کامیاب منصوبوں پر میاں نوازشریف اور شہبازشریف عملدرامد کریں گے اس سے پاکستان مسلم لیگ ن 2023 کے الیکشن میں ناقابلِ تسخیر ہو جائےگی. ان سازشی مگر خوفزدہ عناصر اور سیاسی طور پر ناکام افراد کی الیکشن ملتوی کرنے کی تمام سازشیں ناکام ہو جائیں گی،پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ اور نوازشریف لورز برطانیہ کے راہنماؤں کا کہنا ہے کہ عمران خان کی مبینہ تیسری شادی انکا ذاتی فعل ہے لیکن جس طرح کی زندگی اور کردار کا مظاہرہ وہ اب تک کر چکے ہیں اس کے بعد روحانیت کو چولہ پہن کر وہ صرف معاشرے کی غلط تربیت اور اپنے اعمال کی تشریح اسلامی رنگ میں اپنی مرضی کے مطابق کر کے وہ فقط ’’شرعی تماشبین یا شعبدہ باد‘‘ بن کر دکھا رہے ہیں. ایک طرف مغربی معاشرے و زندگی کے دلدادہ اور دوسری طرف ایسی متنازعہ شادی میں صوفی رنگ بھرنے کی کوشش اور اسلامی تاویلیں دے کر عوام کو بیوقوف بنانے میں مصروف ہیں لیکن ایسا ہوگا نہی،ناصر بٹ ملک ریاض ڈاکٹر اشرف چوہان انجم چوہدری بابو اجمل اور شاکر قریشی نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کی عوام نے اور سول سوسائٹی نے گزشتہ تقریباً 5 سالوں میں واضع طور پر دیکھ اور سمجھ لیا ہے کون لیڈر اپنی شادیوں کے شوق جھوٹ بول کر پورے کرنے میں مصروف رہا، ملک میں عوام کو بے چین رکھا نفرت اور تقسیم کے سبق پڑھا کر، کون سونامی اور دھرنوں کے چکروں میں وقت کا ضیاع اور سول وار کی دھمکیاں دیتا رہا۔ عمران خان اور شیخ رشید کے حکومت مخالف گینگ نے’’اداروں اور بیرونی فنڈرز‘‘کی پشت پناہی میں جو کردار ادا کیا وہ قابل نفرت بن گیا ہے۔جبکہ دوسری جانب قوم نے دیکھا کہ ترقی، روشنی، بین الاقوامی وقار اور خوشحالی کیلئے میاں نوازشریف اور شہبازشریف نے کس قدر تندہی سے محنت کی ہے اور سیاسی مخالفین، اداروں میں بیٹھے مخصوص سیٹ مائنڈ، اندرونی و بیرونی اسلام پاکستان اور حکومت دشمنوں کے ناقابلِ برداشت حملوں کے باوجود ترقی کے سفر کو رکنے نہی دیا۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے منشور کے مطابق اور الیکشن 2013 میں کئے تمام وعدوں کی تکمیل کا سلسلہ رکنے نہی دیا۔ پاکستان کے ہر شہر کو خوبصورت کرنے، گاؤں اور دیہات کو بڑے شہروں سے جوڑنے، سفری سہولیات، ٹریڈ، انڈسٹری، تعلیم، صحت اور نوجوان کیلئے کاروبار یا ملازمتوں کے وعدے پورے کئے گئے ہیں۔ اس کے نتیجہ میں پاکستان مسلم لیگ ن 2023 کے الیکشن میں ناقابلِ تسخیر ہو جائے گی ۔ انشاءالله ۔