مقبول خبریں
24 اکتوبر کو 8 لاکھ سے زائد کشمیری نژاد برطانوی شہری یوم تاسیس آزاد کشمیر بھرپور طریقے سے منائینگے
بکھری یادیں اور باتیں کے مصنف ہمارے اپنے بیرسٹر صبغت اللہ قادری کی کتاب کی تقریب رونمائی
دورے پرحکومت پاکستان،حکومت آزاد کشمیر اور راجہ نجابت کی معاونت کے مشکور ہیں:کرس لیزے
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
یورپ میں مسئلہ کشمیر کو مزید تیزی سے اجاگر کیا جائے گا: تحریک حق خودارادیت
زمین پر دیوار چین
پکچرگیلری
Advertisement
برطانیہ میں اپنی صلاحیتیں منوانے کے جتنے مواقع ہیں کسی اور ملک میں نہیں: رحمان چشتی و دیگر
لندن:برطانیہ جیسے کثیر الثقافتی ملک میں آگے بڑھنے اور اور اپنی صلاحیتیں منوانے کے جتنے مواقع ہیں شاہد ہی دنیا کے کسی اور ملک میں ہوں، برطانوی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے لیکر تعلیم، صحت، قانون اور ویمن ایمپاورمنٹ سمیت ہر شعبہ میں پاکستانی پروفیشنل کو آگے بڑھنے کے اتنے ہی مواقع ہیں جتنے کسی بھی دوسری کمیونٹی کو ہیں ان خیالات کا اظہار لارڈ بورن، وزیر اعظم برطانیہ کے پاکستان کیلئے تجارتی سفیر رحمان چشتی ایم پی، خالد محمود ایم پی اور بیرونس شاہین نے گونمنٹ اینڈ پالیٹکس کے حوالے سے منعقدہ ایک مذاکرے میں کیا۔ برطانوی پارلیمنٹ ہائوس کے ایٹلی سویٹ میں منعقدہ اس مذاکرے میں نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تنظیم کے چیئرمین آصف رنگون والا نے انتدائی کلمات ادا کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ میں آباد پاکستانی زندگی کے مختلف شعبہ جات میں اپنی قابلیت کا لوہا منوارہے ہیں انہیں سامنے لانا اور نسل نو کیلئے انہیں مثال بنانا برٹش پاکستانی فائونڈیشن کا اصل مقصد ہے۔صبا شوکت نے نظامت کے فرائض سرانجام دیئے اور ینی ٹاس کمیونیکیشن کے مینیجنگ پارٹنر مدثر احمد نے اپنی کامیابیوں کے سفر کا الفاظ میں احاطہ کیا۔ برطانیہ کی تینوں بڑی پارٹیوں کنزرویٹیو، لیبر اور لبرل ڈیموکریٹس کے نمائیندوں اور ممبران پارلیمنٹ نے ان مواقع کا ذکر کیا جو برطانیہ نے انہیں کامیاب بننے میں فراہم کیئے۔ مہمان خصوصی پارلیمانی انڈر سیکریٹری ویلز اور عقائد کے وزیر لارڈ بورن نے برٹش پاکستن فائونڈیشن کو ایسا تعمیری مذاکرہ منعقد کرانے پر خراج تحسین پیش کیا انکا کہنا تھا کہ پاکستانی نوجوان بڑی قابلیت کے حامل ہیں انہیں کیریئر کونسلنگ کی اشد ضرورت ہے، تقریب میں برٹش پاکستانی کمیونٹی کی سرکردہ شخصیت اور سابق صدر آزاد کشمیر کے مشیر پروفیسر زیڈ یو خان نے خصوصی شرکت کی۔