مقبول خبریں
پکچرگیلری
Advertisement
ہر ایوان، سیاستدانوں کو کشمیریوں کے جذبات سے آگاہ کرینگے:تحریک حق خود ارادیت یورپ
لیڈز:کنٹرول لائن پر فائرنگ اور ہنستے کشمیریوں کی شہادتوں پر برطانوی اور یورپی ممبران پارلیمنٹ کی تشویش،برطانوی اور یورپی پارلیمنٹ میں اٹھانے کا وعدہ،اگلے چند دنوں میں ہر ایوان اور سیاستدانوں کو برٹش کشمیریوں کے جذبات سے آگاہ کیا جائے گا،واجد خان ایم ای پی،جولی وارڈ ایم ای پی،تحریک کی برطانیہ کی چیئرمین کونسلر یاسمین ڈار کی لیبر پارٹی کے شیڈو وزرا اور نیشنل پالیسی فورم کے عہدیداران سے ملاقاتیں۔تحریک کے چیئرمین راجہ نجابت حسین،سیکرٹری جنرل محمد اعظم،لیڈز کے کونسلر اصغر خان قریشی،وزیر اعظم آزاد کشمیر کے سابق کوارڈینیٹر ساجد قریشی اور لیبر پارٹی کے رہنما عمران یوسف کی لیڈز میں ملاقاتیں اور عشائیے میں شرکت،کشمیری رہنمائوں نے ممبران پارلیمنٹ کو جہاں تحریک کی دستخطی مہم سے آگاہ کیا وہیں برطانوی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں پاک بھارت کشمکش پر بریفنگ دی اور شہادتوں اور زخمیوں کے علاوہ بارہ مولہ میں کشمیریوں پر مظالم سے بھی آگاہ کیا،اس موقع پر اولڈہم سے لیبر رکن پارلیمنٹ اور شیڈو ممبر پارلیمنٹ لوسی پاول نے چوتھی کشمیر ڈبیٹ کیلئے دستخط کر دیئے جبکہ شیڈو جسٹس سیکرٹری رچرڈ برگن ایم پی،شیڈو وزیر صحت جان ایشورتھ ایم پی،شیڈو کمیونٹی سیکرٹری اینڈریو گوون ایم پی،یورپی پارلیمنٹ میں لیبر گروپ کے لیڈر اور فرینڈز آف کشمیر گروپ کے شریک چیئر پرسن رچرڈ کور بٹ ایم ای پی تے تحریکی رہنمائوں کو یقین دلایا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے پر امن سیاسی حل اور تحریک کی مہم میں ہر سطح پر تعاون کریں گے،تمام ممبران پارلیمنٹ نے بھارت کی طرف سے کنٹرول لائن پر مسلسل سیز فائر کی خلاف ورزیوں کو علاقائی اور عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دیا جبکہ دونوں ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ پر امن مذاکرات کے ذریعے ریاستی نمائندوں کو شامل کر کے سیاسی عمل کا آغاز کریں اور انسانی حقوق کی پاسداری کریں،اس موقع پر کونسلر یاسمین ڈار اور واجد خان ایم ای پی نے ایم ای پی نے پالیسی فورم کے عہدیداروں سے مسئلہ کشمیر کے حل میں لیبر پارٹی کے انتخابی منشور کی روشنی میں کردار ادا کرنے کا بھی مطالبہ کیا،اس موقع پر دونوں رہنمائوں نے شیڈو وزیر خارجہ ایملی تھانبیری ایم سے بھی ملاقات کر کے برٹش کشمیریوں کے جذبات سے آگاہ کیا،تحریک کے لیڈز سے متحرک رہنما اور لیبر کونسلر اصغر خان قریشی نے ممبران پارلیمنٹ اور تحریکی عہدیداران کے اعزاز میں مقامی ریسٹورنٹ میں عشائیہ بھی دیا جہاں جولی وارڈ ایم ای پی اور واجد خان ایم ای پی نے وعدہ کیا کہ وہ مارچ،اپریل اور مئی میں فرینڈز آف کشمیر اور تحریکی عہدیداروں کی مشاورت سے نہ صرف یورپی پارلیمنٹ میں مسلسل اٹھائیں گے بلکہ خواتین کے عالمی دن،یوم پاکستان اور یوم علامہ اقبال کے موقع پر تقریبات بھی منعقد کرائیں گے اور اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل میں جنیوا بھی کشمیریوں کے ساتھ جا کر عالمی ادارے کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرانے کیلئے معاونت کریں گے،تحریک کے سیکرٹری جنرل محمد اعظم اور کونسلر اصغر خان قریشی نے لیبر پارٹی کی کانفرنس کے دوران متعدد ٹریڈ یونین لیڈروں سے بھی ملاقاتیں کیں۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر