مقبول خبریں
مقبوضہ کشمیر کےعوام کو بھارتی چنگل سےنجات دلانے کیلئے برطانوی حکومت کردار ادا کرے:راجہ نجابت
ڈیبی ابراھم کی قیادت میں ممبران پارلیمنٹ اور کمیونٹی رہنماؤں کی لارڈ طارق احمد سے ملاقات
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز اورسیمینارز منعقد کریگی : راجہ نجابت
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کی وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور شاہ غلام قادر سے ملاقات
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
راجہ نجابت حسین کا مسئلہ کشمیر پر بحث میں حصہ لینے پر ارکان یورپی پارلیمنٹ کو خراج تحسین
جب ریت پہ لکھو گے محبت کی کہانی!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
جیکولین فرنانڈس کی ویلنٹائن ڈے پر سپر سٹار سلمان خان کے ساتھ ڈیٹ
ممبئی: بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ اور سابق مس سری لنکا جیکولین فرنانڈس نے ویلنٹائن ڈے کے موقع پر سلمان خان کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی ہے جسے سوشل میڈیا پر پسندیدگی سے دیکھا جا رہا ہے۔بھارتی فلم انڈسٹری میں دبنگ خان کے نام سے مشہور سپر سٹار سلمان خان کی شادی اور افیئرز کا ہمیشہ چرچا رہتا ہے۔ ان کی شادی کی فکر شاید ان کے والدین کو اتنی نہ ہو، جتنی ان کے مداحوں کو ہے۔ ان کے مداح جاننا چاہتے ہیں کہ آخر سلمان شادی کب کریں گے؟گزشتہ دنوں مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر سلمان خان نے لکھا تھا کہ انھیں لڑکی مل گئی ہے۔ اس ٹویٹ کے پڑھتے ہی ان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور ہر کوئی اس لڑکی کے بارے میں چہ مگوئیاں کرنے لگا، تاہم سلمان خان نے اس راز سے خود ہی پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ لوگ جو میرے بارے میں سوچ رہے ہیں، ایسا کچھ بھی نہیں ہے، میں تو اپنی فلم کی ہیروئن کے بارے میں بات کر رہا تھا۔ابھی حال ہی میں انسٹاگرام پر جاری ایک نئی تصویر نے سلمان خان کے مداحوں میں دوبارہ سے امیدیں پیدا کر دی ہیں۔ یہ تصویر بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ جیکولین فرنانڈس کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔فوٹو سوشل نیٹ ورک انسٹاگرام پر جیکولین فرنانڈس کی جانب سے یہ تصویر ویلنٹائن ڈے پر جاری کی گئی ہے جس میں ان کے ساتھ کوئی اور نہیں سلمان خان نظر آ رہے ہیں۔جیکولین فرنانڈس نے اس تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ سب کو میری طرف سے ویلنٹائن ڈے کی مبارکباد، اور تمام خواتین اپنے ہاتھ اٹھا لیں کیونکہ سلمان خان کی نئی ڈیٹ منظرِ عام پر آ گئی ہے۔ اس تصویر کو سوشل میڈیا صارفین بڑی پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں۔