مقبول خبریں
انتخابات کے بعد ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے اتحاد نہیں ہو سکتا: چیئرمین تحریک انصاف
مسئلہ کشمیرتسلیم شدہ بین الاقوامی کیس ، جسے حل کروانا اقوام متحدہ کی ذمہ داری :راجہ فارو ق حیدر
مسئلہ کشمیر پر سیاستدانوں سے حمایت کیلئے جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت کی سرگرمیوں میں تیزی
میاں محمد نوازشریف اور مریم نواز کی 7 دن کیلئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد
مقبوضہ کشمیر میں ایک اور نوجوان جعلی مقابلے میں شہید: جگہ جگہ مظاہرے
پیپلزپارٹی نوٹنگھم کے سابق صدر چوہدری علی شان پی پی پی برطانیہ کے نائب صدر منتخب
سلائو کی میئر عشرت شاہ کا لاہور میں اوور سیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے دفاتر کا دورہ
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کا ہنگامی آزادی ریاست جموں و کشمیر پلان
خواب جھلستے جاتے ہیں اک معصوم سی لڑکی کے
پکچرگیلری
Advertisement
راجہ نجابت اور ان کی ٹیم کامسئلہ کشمیرپر متحرک کردار قابل ستائش ہے: سٹوورٹ اینڈریو
بریڈ فورڈ:برطانوی حکومت میں بے شمار کشمیر دوست ارکان شامل ہو گئے ہیں جو مقامی مسائل کے ساتھ ساتھ کشمیریوں کا نکتہ نظر بھی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ تک پہنچائیں گے۔راجہ نجابت حسین اور ان کی ٹیم جس انداز میں مسئلہ کشمیر اور مقامی مسائل پر متحرک کردار ادا کر رہی ہے وہ قابل ستائش ہے،برطانیہ سے یورپ کے اخراج کے بعد برصغیر کے ساتھ تجارت اور تعلقات میں مزید بہتری آئے گی،نوجوانوں،خواتین مقامی سیاست میں شامل ہو کر اپنی نمائندگی کو بڑھائیں،ان خیالات کا اظہار برطانوی حکومت کے نئے وزیر برائے ویلز سٹوورٹ اینڈریو ایم پی نے جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے بانی چیئرمین راجہ نجابت حسین اور کنزرویٹو فرینڈز آف کشمیر کے ڈپٹی چیئرمین ہیری بوٹا کی طرف سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ کے موقع پر کیا،تقریب میں کنزرویٹو پارٹی بریڈ فورڈ کے صدر بیری و ہیٹی کر ایم بی ای،بریڈ فورڈ کے نامزد لارڈ میئر کونسلر ظفر علی اعوان،بولٹن کے کونسلر مدثر دین ایڈووکیٹ،بریڈ فورڈ ایسٹ کے امیدوار برائے کونسلر ڈاکٹر جمشید خان،حاجی ذوالفقار علی،حاجی محمد اقبال،چوہدری اعجاز احمد اور دیگر راہنمائوں نے شرکت کی،سٹوورٹ اینڈریو،ایم پی نے کہا کہ وہ2010سے لے کر اب تک انتخابات میں کامیاب ہوئے ہیں اور اس دن سے لے کر آج تک جب بھی راجہ نجابت حسین اور بریڈ فورڈ کے علاوہ پڈسی کے کشمیریوں نے مجھے بلایا ہے میں ان کے اجتماعات میں شریک ہو کر نہ صرف مسئلہ کشمیر پر آواز بلند کی ہے بلکہ برطانیہ میں مقامی مسائل کے حوالے سے جب بھی مرکز کی حکومت کی طرف سے کوئی وزیر پڈسی آیا ہے میں نے اسے بریڈ فورڈ لا کر لوگوں کو موقع مہیا کیا ہے وہ اپنے مسائل برائے راست مرکزی وزراء تک پہنچاسکیں،انہوں نے کہا کہ ایشیائی کمیونٹی کا برطانیہ کے سیاسی،معاشی اور معاشرتی معاملات میں بڑا عمل دخل ہے اور ایشیائی عوام کی محنت کو مقامی کمیونٹی اور برطانوی حکومت قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،انہوں نے کہا کہ وہ بحیثیت وزیر بھی نہ صرف مقامی مسائل حل کرائیں گے بلکہ ایشیائی کمیونٹی کے نوجوان اور خواتین کو سیاسی عمل کا حصہ بنانے میں بھرپور معاونت کریں گے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے بانی چیئرمین راجہ نجابت حسین نے کہا کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ سٹوورٹ اینڈریو ایم پی جیسے ہمارے دوست حکومت کی ٹیم میں شامل ہو گئے ہیں اور وہ ہماری آواز بن کر وزیر اعظم تھریسامے اور وزیر خارجہ بورس جانسن تک ہمارے مسائل پہنچائیں گے،کنزرویٹو فرینڈز آف کشمیر کے ڈپٹی چیئرمین محمد بوٹا ہیری نے کہا کہ وہ راجہ نجابت حسین اور دیگر ہم خیال دوستوں کے ساتھ مل کر برطانیہ بھر میں کنزرویٹو پارٹی کے ممبران پارلیمنٹ اور عہدیداروں کو فرینڈز آف کشمی میں شامل کریں گے تاکہ نہ صرف مسئلہ کشمیر کیلئے حمایت حاصل کی جا سکے بلکہ حکمران جماعت کو کشمیریوں کے قریب لایا جا سکے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر