مقبول خبریں
24 اکتوبر کو 8 لاکھ سے زائد کشمیری نژاد برطانوی شہری یوم تاسیس آزاد کشمیر بھرپور طریقے سے منائینگے
بکھری یادیں اور باتیں کے مصنف ہمارے اپنے بیرسٹر صبغت اللہ قادری کی کتاب کی تقریب رونمائی
دورے پرحکومت پاکستان،حکومت آزاد کشمیر اور راجہ نجابت کی معاونت کے مشکور ہیں:کرس لیزے
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
یورپ میں مسئلہ کشمیر کو مزید تیزی سے اجاگر کیا جائے گا: تحریک حق خودارادیت
زمین پر دیوار چین
پکچرگیلری
Advertisement
افضل گورو کی پانچویں برسی،مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال،نظام زندگی مفلوج رہا
سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں کشمیری رہنما محمد افضل گورو کی شہادت کی پانچویں برسی پرمکمل ہڑتال کے باعث نظام زندگی مفلوج رہا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہڑتال کی کال سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے دی تھی ۔ہڑتال کی وجہ سے تمام دکانیں، کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند رہے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک معطل رہی۔ بھارت نے محمد افضل گورو کو2013 جبکہ ایک اور معروف کشمیری رہنما محمد مقبول بٹ کو 11فروری1984کو تہاڑ جیل میں پھانسی دی تھی اور دونوں شہدا کی میتوں کو جیل کے احاطے میں ہی دفن کر دیا تھا۔ جمعہ کے روز سرینگر کی تاریخی جامع مسجد بھی سیل کر دی گئی تھی اور لوگوں کو وہا ں نمازجمعہ ادا نہ کرنے دی گئی جبکہ ریل سروس بھی معطل رہی ۔دوسری جانب مظفرآباد میں سنٹرل پریس کلب سے برہان وانی چوک تک ریلی نکالی گئی ۔مزید برآں مقبوضہ کشمیر میں جموں کشمیر ڈیمو کریٹک فریڈم پارٹی کے زیر اہتمام سوپور میںشہیدمحمد افضل گوروکی برسی کے حوالے سے انکے گھر پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ انجینئر فاروق اور دیگر مقررین نے اس موقع پر کہا شہید محمدافضل گورو ، شہید محمدمقبول بٹ اور شہدا کشمیر جنہوں نے ایک مقدس مشن کیلئے اپنی زندگیاں نچھاور کیں یہ تمام کشمیریوں ہیرو ہیں۔