مقبول خبریں
راچڈیل کونسل کے مئیر کونسلر محمد زمان کا جشن آزادی اور مئیر چیریٹی فنڈ ریزنگ تقریب کا انعقاد
پاکستانی ہائی کمیشن لندن میں یوم آزادی پاکستان کی مناسبت سے پھولوں کی نمائش کا انعقاد
نبوت بھی اﷲ کی عطا ہے اور صحابیت بھی، نبوت بھی ختم ہے اور صحابیت بھی: ڈاکٹر خالد محمود
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا قومی اسمبلی کیلئے میانوالی کی نشست رکھنے کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر:ہڑتال،مظاہرے،جھڑپوں میں ایک جوان شہید،پیلٹ لگنے سے5زخمی
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
پیپلزپارٹی ہی آئندہ انتخابات میں چاروں صوبوں میں اکثریت حاصل کریگی:میاں سلیم
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
دعائیں دل سے نکلتی ہیں التجا بن کر!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
راچڈیل کی تمام مساجد کو بروز اتوار 18 فروری کو نو مسلمز کیلئے ضرور کھولیں: طاہر محمود
راچڈیل: راچڈیل میں ہر سال اللہ کے گھر مسجد میں ہر غیر مسلمانوں کے لیے راچڈیل کی کئی مساجد سال میں ایک دن صبح سے لیکر بعد نماز عصر تک اللہ کے گھر(مسجد) کے دروازے کھلے رکھتے ہیں اور ہر آنے والے کو خوش آمدید کہتے ہیں۔مساجد کے امام و خطیب حضرات آنے والے مہمانوں کو مسجد کے بارے آگاہی فراہم کرتے ہیں اور انکو نبی آخر الزماں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت و کردار پر بھی بریفنگ دیتے ہیں جو کہ راچڈیل اور پورے برطانیہ میں مقیم مسلمانوں کی طرف سے ایک مثبت پیغام دیا جاتا ہے کہ ہم اور ہمارا مذہب اسلام پیارومحبت،امن،انسانیت کی خدمت،اور بھائی چارے کا درس دیتے ہیں۔اس سال بھی بروز اتوار 18 فروری 2018ء کو نیلی مسجد یو کے اسلامک مشن راچڈیل صبح 12 بجے سے لیکر بعد نمازِ عصر چار بجے تک تمام نو مسلمز آنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کرے گی۔جس میں امام مسجد و خطیب اعظم مولانا قاری ممتاز و کمیٹی کے صدر و منتظمین ان کو یہ آگاہی فراہم کریں گے کہ اللہ کون ھے؟ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کون تھے؟ زندگی کے بعد کیا ھے؟ اور سب مہمانوں کے لئے ریفریشمنٹ کا بھی بندوبست کیا گیا ھے۔اسی طرح راچڈیل کی خوبصورت مسجد بلال کے دروازے صبح 11 بجے سے لیکر بعد نماز عصر تک کھلے رہیں گے۔جس میں آنے والے مہمانوں کا استقبال امام مسجد و خطیب وکمیٹی صدرومنتظمین کریں گے اور مسجد کے ویزٹ کے بعد،مہمانوں کے سوالات کے جوابات،نماز اور سیرتِ سرورِ کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر روشنی ڈالیں گے،بعد از تمام مہمانوں کو ریفریشمنٹ بھی دیں گے۔راچڈیل کونسل آف مساجد کے چیئرمین طاہر محمود اور چیف ایگزیکٹو دوبر میاں نے اپیل کی ہے کہ اپنے نو مسلم ،دوستوں اور ہمسائیوں،کو مساجد کے ویزٹ پر دعوت دیں اور راچڈیل کی تمام مساجد کو بروز اتوار 18 فروری کو نو مسلمز کے لے ضرور کھولیں، غیر مسلمانوں مسجد آنے پر خوش آمدید کریں اور مذہب اسلام و نبی آخر الزماں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت و کردار پر روشنی ڈالیں۔ آئندہ بھی مساجد میں آنے کی دعوت دیتے رہیں۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر