مقبول خبریں
یار غار خلیفہ اول سیدنا صدیق اکبرؓ کی شان میں عظیم الشان محفل کا انعقاد
مہنگائی کی ذمے دار عمران خان حکومت ہے ،شہباز شریف
دعوت اسلامی برمنگھم کے زیر اہتمام خراب موسم کے باوجودجشن عید میلاد النبیؐ کا جلوس
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
راجہ نجابت حسین کی ڈیبی ابراھام کے ہندوستان میں داخلے پر پابندی کی شدید مذمت
آتش فشاں
پکچرگیلری
Advertisement
بالی ووڈ پگی چوپس پریانکا چوپڑا نے آخر کار محبت کا اعتراف کر ہی لیا
ممبئی:بالی ووڈ پگی چوپس پریانکا چوپڑا اگرچہ گزشتہ 2 سال سے کسی بالی ووڈ فلم میں نظر نہیں آئیں، تاہم پھر بھی وہ شہ سرخیوں کا حصہ رہیں۔ ہر لڑکی اور اداکارہ کی طرح پریانکا چوپڑا کی محبت اور ان کی شادی سے متعلق بھی ہمیشہ چہ مگوئیاں ہوتی رہیں ہیں، مگر گزشتہ 2 سال سے ان میں اضافہ دیکھا گیا۔ تاہم اب انہوں نے افواہوں کو ختم کرتے ہوئے اپنی محبت کا اعتراف کیا ہے ۔فلم فیئر نے پریانکا چوپڑا کا خصوصی انٹرویو کیا، جس دوران اداکارہ نے اعتراف کیا کہ انہوں نے ماضی میں کسی سے شدید ترین محبت کی، تاہم اب وہ گزشتہ ایک سال سے اکیلی ہیں اور اب ان کا تعلق کسی کے ساتھ نہیں۔ پگی چوپس نے ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے کسی کا نام لیے بغیر بتایا کہ انہوں نے امریکا میں رہائش کے دوران کسی سے ملاقاتیں کیں اور ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ ماضی میں ان کے کسی کے ساتھ شدید رومانوی تعلقات رہے ہیں۔ پریانکا چوپڑا نے خواتین کی انگلیوں کو انگوٹھی سے خالی ہونے کو عورت کے غیر شادی شدہ اور غیر منگنی شدہ ہونے کا ثبوت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی خالی انگلیاں اس بات کی گواہ ہیں کہ وہ تاحال سنگل ہیں۔