مقبول خبریں
کونسلر شکیل احمد تیسری بار لیبر پارٹی کی طرف سے مئی 2020ء کے لئے امیدوار نامزد
کشمیر کی حیثیت میں یکطرفہ بھارتی تبدیلی جنوبی ایشیا میں خطرناک بگاڑکا باعث ہوگی
پاک سر زمین پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری محمد رضا کی زیر صدارت عہدیداران و کارکنان کا اجلاس
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
حلقہ ِ ارباب ِ ذوق کے ادبی پروگرام میں پاکستانیوں اور کشمیری کونسلرز کی بڑی تعداد میں شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
پروفیٹک گفٹس ویڈنگ اینڈ ایونٹس آرگنائزر کے زیر اہتمام ایشین ویڈنگ اینڈ پلانرز ایونٹ کا انعقاد
میرے تمام خواب نظاروں سے جل گئے
پکچرگیلری
Advertisement
نوازشریف کو درندہ کہنے پر وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدرزرداری پر برس پڑے
مظفرآباد:وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدرنے کہا ہے کہ ختم نبوت پرقانون سازی سے فتنہ قادیانیت کاخاتمہ ہوگا،بل کی ووٹنگ کے دوران پیپلزپارٹی کا ایک بھی رکن ایوان میں موجود نہ تھاجو ان کی بدبختی ہے ،انہوں نے آصف زرداری پر برستے ہوئے کہا کہ درندہ کہنے والے خود پیپلز پارٹی کے لئے ناسور بن چکے ہیں، ایوان وزیر اعظم مظفرآباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی سے کشمیر اور ڈھاکہ تک پیپلز پارٹی کے اکابرین کے ہاتھ ملک دشمنی سے رنگے ہوئے ہیں،آصف زرداری نے مسلم لیگ ن کے قائد کے بارے میں اخلاق سوز الفاظ استعمال کر کے ملک میں سیاسی انتشار پیدا کرنے کی کوشش کی ہے ،زرداری بتائیں مشرقی پاکستان کے لئے ادھر تم اور ادھر ہم کا نعرہ لگانے والے کون تھے ، معاہدہ تاشقند ہو یا شملہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کشمیری عوام کے خون کا سودا کیا،جلد قومی میڈیا پر پیپلز پارٹی کا اصل چہرہ ثبوتوں کے ساتھ بے نقاب کرینگے ۔