مقبول خبریں
24 اکتوبر کو 8 لاکھ سے زائد کشمیری نژاد برطانوی شہری یوم تاسیس آزاد کشمیر بھرپور طریقے سے منائینگے
بکھری یادیں اور باتیں کے مصنف ہمارے اپنے بیرسٹر صبغت اللہ قادری کی کتاب کی تقریب رونمائی
دورے پرحکومت پاکستان،حکومت آزاد کشمیر اور راجہ نجابت کی معاونت کے مشکور ہیں:کرس لیزے
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
یورپ میں مسئلہ کشمیر کو مزید تیزی سے اجاگر کیا جائے گا: تحریک حق خودارادیت
زمین پر دیوار چین
پکچرگیلری
Advertisement
قربانیاں جلد رنگ لائینگی، کشمیریوں کو حق خود ارادیت ضرور ملے گا: لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبد القیوم
منامہ، بحرین : یوم کشمیر کے موقع پر بحرین میں بھی پاکستان اور دیگر ممالک کی طرح تقریبات منعقد کی گئیں، اس سلسلے میں پاکستانی سفارتخانے بحرین میں ایک پُروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی سینٹر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبد القیوم تھے، جو کے سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانی کے رکن بھی ہیں تقریب میں پاکستان سکول بحرین کے بچوں نے یوم کشمیر کی مناسبت سے کشمیری ترانے اور ٹیلبو پیش کیے۔ یوم کشمیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی سینٹر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبد القیوم نے کہا کہ ہندوستان بے شک ریاستی دہشتگردوں سے نہتے کشمیری مسلمانوں کا استحصال کر لے انکو بینائی سے محروم کر دیں، ایک لاکھ مجاہدین جن میں برہان وانی جیسے آزادی کا پرچم بلند کرنے والوں کو اپنی گولیوں کا نشانہ بنا لیں لیکن وہ کشمیریوں کے جذبات اور جدوجہدِ آزادی کو پچھلے ستّر سالوں میں کُچل سکا ہے اور نہ کُچل پائے گا،انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری عوام کی قربانیاں جلد رنگ لانے والی ہیں اور وہ دن دور نہیں جب ہندوستان کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو ان کا حق دینا پڑے گا، جنرل صاحب کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے کشمیری عوام کا حقِ خودارادیت کا مسئلہ ہر فورم پر بھرپور انداز میں اٹھایا ہے اور آئندہ بھی اٹھاتا رہےگا،تقریب کے اختتام پر بحرین میں پاکستانی سفارتخانہ کے قائم مقام سفیر اور اتاشی، مُراد وزیر نے بحرین میں مقیم پاکستانیوں کی ترجمانی کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ سے مطالبات کیے اور کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ کشمیر سے ہندوستانی فوجیوں کا فوری انخلاء،کالے قوانین کا خاتمہ،قیدیوں کی رہائی، لاکھوں شہداء کے لواحقین کو معاوضہ، بیرون ملک علاج کا بندوبست اور اقوامِ متحدہ کی نگرانی میں سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیر میں آزادانہ حقِ رائے دہی دیا جائےتقریب میں خصوصی طور پر پاکستان نیوی کے افسروں اور جوانوں کی شرکت، جن میں کمانڈرڈ ضیاء الرحمن، کمانڈرڈ شہزاد اسلم اور لیفٹیننٹ کمانڈرڈ محمد کامران سرِ فہرست ہیں، اور بحرین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ڈائریکٹر ساجد شیخ، معروف بزنس مین عثمان ملک، پاکستان تحریک انصاف بحرین کے کوآرڈینیٹر میاں شبیر، پاکستان مسلم لیگ نون یوتھ ونگ بحرین کے صدر شہزاد ملک، مسلم لیگ نون سینئر نائب صدر شاہد رانا، مسلم لیگ نون سینئر نائب صدر شعیب غوری اور پاکستانیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔