مقبول خبریں
برطانوی معاشرے میں رہتے ہوئے تمام تہوار میں حصہ لینا چاہئے: افضل خان
سپینش شہریت کے حامل سائنسدانوں کی قدرتی آفات پر ریسرچ
پاکستان میں فٹبال کے فروغ کیلئے انٹرنیشنل سوکا فیڈریشن کا قیام، ٹرنک والا فیملی کو خراج تحسین
چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان تیسری بار دلہا بن گئے، بشریٰ بی بی سے نکاح ہو گیا
بھارتی ریاستی دہشتگردی کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال، تعلیمی ادارے بند
کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کو رکوانے کے سلسلہ میں پروگرام کا انعقاد
اوورسیز پاکستانیز ویلفیر کونسل کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر پر کار ریلی کا انعقاد
راجہ نجابت اور ان کی ٹیم کامسئلہ کشمیرپر متحرک کردار قابل ستائش ہے: سٹوورٹ اینڈریو
کیا یورپ ٹوٹ رہا ہے ؟
پکچرگیلری
Advertisement
عمران خان لور گروپ کی طرف سے 5 فروری کے حوالہ سے یوم یکجہتی کشمیر پر تقریب کا انعقاد
مانچسٹر:کشمیری قوم کئی دہائیوں سے اپنے پیدائشی حق خود ارادیت کیلئے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل در آمد کی منتظر ہے اور بھارتی سکیورٹی اداروں کی طرف سے ڈھائے جانے والے انسانیت سوز ظلم و ستم کا شکار ہے پاکستان کشمیری قوم کی اخلاقی و سفارتی محاذ پر وکالت کرتا رہے گا لیکن اب حالات کی کشیدگی اس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ ہمیں اس سلسلے میں انتہائی اقدامات اٹھانے کی اشد ضرورت ہے پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کو باہمی اتحاد و اتفاق کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے تمام تر اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے فی الفور برطانیہ و یورپ کے ساتھ عالمی طاقتوں کے دارالحکومت اور اقوام متحدہ،انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں کے مرکزی دفاتر کے سامنے بھوک ہڑتال شروع کر دینی چاہئے اس اقدام کے بغیر کوئی اور راستہ نہیں ہے،ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف برطانیہ کے سینئر راہنما صاحبزادہ عامر جہانگیر نے مانچسٹر کے ہال میں عمران خان لور گروپ کی جانب سے پانچ فروری کے حوالہ سے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر رکھی گئی ایک تقریب میں کیا،انہوں نے مزید کہا اب بہت ہو چکا فرضی نعروں کا دور گزر چکا ہمیں عملی طور پر کچھ کرنا ہو گا پاکستانی قوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے انہیں انکا حق ضرور ملے گا،پاکستان پریس کلب برطانیہ کے صدر ارشد رچیال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سکیورٹی اداروں کی وحشیانہ کارروائیوں سے معصوم بچے،عورتیں،نوجوان شہادت کا جام نوش فرما رہے ہیں اور جب بھارتی افواج کنٹرول لائن کی بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے بلا جواز گولہ باری اور شدید فائرنگ کرتی ہے تو آزاد کشمیر میں بسنے والے بے گناہ لوگ اسکا نشانہ بنتے ہیں مسئلہ کشمیر کا سیاسی حل وقت کا تقاضا ہے،آر پار کے کشمیریوں کو ایک دوسرے کے ساتھ ملنے جلنے کا موقع ملنا چاہئے اس سے پاکستان،بھارت کے ساتھ تنائو کم ہو گا اور مسئلہ کشمیر کا پر امن حل ممکن ہو گا،کشمیری قوم بہت زیادہ قربانیاں دے چکی ہے اب ہر حال حق خود ارادیت ملنا چاہئے تاکہ کشمیری اپنی قسمت کا فیصلہ کر سکیں،عمران خان لور گروپ کے چیئرمین آصف رشید بٹ نے کہا کہ ہم آج کشمیری قوم سے شرمندہ ہیں کہ ہمارے موجودہ حکمران اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف ذاتی کاروبار کو وسعت دینے کی وجہ سے بھارت کے ساتھ دوستی میں اس قدر آگے چلے گئے تھے کہ مسئلہ کشمیر کو سرد خانے کی نظر کر دیا،اس وقت واحد راہنما عمران خان ہیں جو تمام حل طلب مسائل کو حل کروانے کیلئے بین الاقوامی طاقتوں کے سامنے کھڑے ہو سکتے ہیں،انہوں نے واشگاف نعرے لگا کر ماحول کو گرما دیا،لور گروپ کے صدر چوہدری بلال گجر نے کہا کہ ہمیں کشمیری قوم کے ساتھ کھڑے ہو کر ان کی جنگ لڑنی چاہئے،ڈپٹی میئر راچڈیل کونسلر محمد زمان و کونسلر عاصم رشید نے کہا کہ کشمیر کا واحد حل سیاسی ہے جو پاکستان و بھارت دونوں کے بہترین مفاد میں ہے،مولانا شاہجہان مدنی نے کہا کہ اگر مسئلہ کشمیر حل ہو جائے تو پاکستان و بھارت باہمی تجارت سے خطہ کے اندر انقلاب برپا ہو سکتا ہے تقریب سے سلیک انٹر نیشنل کے ڈائریکٹر اور پاکستان پراپرٹی شو کے چیئرمین ماجد نذیر،تحریک انصاف کے اسلم بھٹہ،محمد نواز سنٹرل آرگنائزنگ کمیٹی برطانیہ کے ممبر چوہدری سردار،نارتھ ویسٹ کے نائب صدر عمران چوہدری،برطانیہ کے صحافی چوہدری عارف پندھیر،کاروباری شخصیات مظہر مجید،انیل مسرت و دیگر نے خطاب کیا،کشمیر کی آزادی و پاکستان کی سلامتی کیلئے دعا بھی کی گئی،تقریب کی نظامت منیب شیخ نے سر انجام دی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر