مقبول خبریں
ڈیبی ابراہم ،جاوید اقبال اور زاہد چوہان کا ڈیمنشیا کے مریضوں کیلئے آگاہی واک کا انعقاد
دنیامیں القاعدہ کوکبھی بھی پاکستان کی مددکےبغیرشکست نہیں ہوسکتی تھی: میجر جنرل آصف غفور
دورے پرحکومت پاکستان،حکومت آزاد کشمیر اور راجہ نجابت کی معاونت کے مشکور ہیں:کرس لیزے
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
یورپ میں مسئلہ کشمیر کو مزید تیزی سے اجاگر کیا جائے گا: تحریک حق خودارادیت
زمین پر دیوار چین
پکچرگیلری
Advertisement
راجہ نجابت حسین کی طرف سے مسئلہ کشمیر پر بحث کیلئے یورپی پارلیمنٹ میں قرارداد پیش
برسلز:جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے یورپی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر کے نازک حالات پر بحث کیلئے قرارداد فرینڈز آف کشمیر گروپ کو پیش کر دی جسے یورپی پارلیمنٹ میں پیش کرنے کیلئے گروپ کے فارن آفیئرز اور انسانی حقوق کے ممبران واجد خان ایم ای پی اور امجد بشیر ایم ای پی کی ذمہ داری لگائی گئی کہ وہ دونوں اسے کمیٹی میں پیش کر کے مجوزہ حمایت حاصل کر کے جلد از جلد بحث کیلئے پارلیمنٹ میں لائیں گے،فرینڈز آف کشمیر گروپ نے مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب کو بدلنے کیلئے بھارتیوں کو متناذعہ علاقے میں آباد کرنے،کنٹرول لائن پر سویلین آبادی کو نشانہ بنانے،پیلٹ گنز کے مسلسل استعمال اور عالمی اداروں کے نمائندوں کے مقبوضہ کشمیر میں داخلے پر پابندی کو بنیادی انسانی کی کھلی خلاف ورزیاں قرار دیا اور اقوام سمیت دیگر عالمی قوتوں سے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں حالات کو معمول پر لا کر کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دیا جائے جس کیلئے یورپی پارلیمنٹ میں فرینڈز آف کشمیر گروپ غیر جانبدارانہ انداز میں اپنی سرگرمیوں میں تیزی لائے گا اور تحریک کے چیئرمین راجہ نجابت حسین اور انکی ٹیم کے ساتھ مل کر ہر ماہ یورپی پارلیمنٹ کے ممبران کو لابی کیا جائے گا تاکہ مسئلہ کشمیر کو سیاسی و سفارتی محاذ پر منظم انداز میں اجاگر کیا جا سکے،اس موقع پر اجلاس کی صدارت کنزرویٹو پارٹی کی ویسٹ مڈ لینڈ سے ممبر یورپی پارلیمنٹ اور شریک چیئر پرسن انتھیا میکنٹائر ایم ای پی نے کی جبکہ اس موقع پر لیبر گروپ کے یورپی پارلیمنٹ میں لیڈر رچرڈ کوربٹ ایم ای پی،تھریسا گریفن ایم ای پی،جان پراکٹر ایم ای پی،واجد خان ایم ای پی،امجد بشیر ایم ای پی سمیت ایک سے زائد درجن ممبران یورپی پارلیمنٹ کے سٹاف ممبران،جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین،برطانیہ کی چیئر پرسن کونسلر یاسمین ڈار اور نائلہ شریف نے خصوصی طور پر شریک ہو کر جہاں مقبوضہ کشمیر کے تازہ ترین حالات سے گروپ کو آگاہ کیا وہاں برٹش کشمیریوں اور کشمیری قوم کی طرف سے ممبران یورپی پارلیمنٹ سے اپیل کی کہ وہ بھی برطانوی پارلیمنٹ کی طرح جلد از جلد ایک مفصل بحث کروائیں تاکہ یورپی یونین جیسابڑا ادارہ بھارت پر دبائو ڈال کر کشمیریوں پر ہونے والے مظالم بند کروا سکے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر