مقبول خبریں
مانچسٹر ایرینا میں خود کش حملہ میں جاں بحق ہونیوالوں کی یا دمیں دعائیہ تقریب منعقد کی جائیگی
اسلامک ریلیف رنگ و نسل اور مذہب سے بالاتر ہوکرمشن کی جانب گامزن ہے:مقررین
مسجد دارالمنور گمکول شریف راچڈیل میں شب برات پر روحانی محفل کا انعقاد
بھارتی فوج کی ورکنگ باؤنڈری پرفائرنگ، خاتون اور 3 بچے شہید،10 زخمی
نئی دہلی: انتہا پسندوں نے کشمیری خواتین پر لاٹھیاں اور ڈنڈے برسا دیئے
پیپلزپارٹی نوٹنگھم کے سابق صدر چوہدری علی شان پی پی پی برطانیہ کے نائب صدر منتخب
پیپلزپارٹی ہی آئندہ انتخابات میں چاروں صوبوں میں اکثریت حاصل کریگی:میاں سلیم
قائد تحریک امان اللہ خان کی دوسری برسی، جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنمائوں کا خراج عقیدت
اولڈ مین کی لالٹین
پکچرگیلری
Advertisement
حضرت محمدؐ کی ثناء خوانی کو نوجوان نسل تک پہنچانے کیلئے ہمیں کردار ادا کرنا ہو گا: پیر مقصود مدنی
آشٹن انڈر لائن:دین اسلام کو دنیا بھر میں دوسرے مذاہب تک پھیلانے کیلئے ہمیں خود قرآن مجید اور احادیث کی تعلیمات کا بخوبی علم ہونا دینی فریضے کے ساتھ انسانیت کی خدمت کیلئے لازم ہے،حضرت محمدؐ کی ثناء خوانی کو نوجوان نسل تک پہنچانے کیلئے کلام کو اصلی شکل میں پیش کرنے کیلئے ہمیں کردار ادا کرنا ہو گا،یہ باتیں ادارہ نور السلام فیصل آباد پاکستان کے بانی پیر طریقت رہبر شریعت پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے سماجی،کمیونٹی و مذہبی شخصیت اور ثناء خوان مصطفیٰ حاجی محمد اشفاق وارثی کی رہائش گاہ پر پاکستان روانگی سے قبل الوداعی عشائیہ کے موقع پر کیں،انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت دنیا بھر میں مسلمانوں پر سخت آزمائش ہے اس کی بنیادی وجہ قرآن کریم کی تعلیمات سے دوری اور حضرت محمدؐ کے بتائے احکامات پر زندگی نہ گزارنا ہے یہ ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے امت مسلمہ کا اتحاد وقت کا اہم ترین گہرا لگائو ہے ضروری ہے کہ ہم باہمی اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کریں اور تفرقہ بازی کو بالائے طاق رکھ دیں کیونکہ نادیدہ قوتوں کا مفاد ہمارے اندر تقسیم سے ہی ممکن ہے،انہوں نے قریبی رفقا،خلیفوں کو کہا کہ وہ اپنے اندر عاجزی و انکساری،صبر و تحمل،برداشت کا مادہ پیدا کریں تاکہ دوسروں کیلئے مشعل راہ ہوں،انہوں نے کہا کہ اگر زندگی نے وفا کی تو وہ بہت جلد واپس تشریف لائیں گے برطانیہ میں قیام کے دوران قریبی رفقا نے جو محبت و الفت کی اور اپنا قیمتی وقت میرے ساتھ گزارا میرے لئے سرمایہ حیات اور یادگار ہے،رب کریم سب پر اپنا خصوصی رحم و کرم فرمائیں آمین۔تلاوت کلام پاک کا شرف چوہدری ساجد محمود کو نصیب ہوا جبکہ نعت رسول مقبولؐ میزبان حاجی محمد اشفاق وارثی نے پیش کی،حاجی عبدالمجید و دیگر بھی موجود تھے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر