مقبول خبریں
مانچسٹر ایرینا میں خود کش حملہ میں جاں بحق ہونیوالوں کی یا دمیں دعائیہ تقریب منعقد کی جائیگی
اسلامک ریلیف رنگ و نسل اور مذہب سے بالاتر ہوکرمشن کی جانب گامزن ہے:مقررین
مسجد دارالمنور گمکول شریف راچڈیل میں شب برات پر روحانی محفل کا انعقاد
بھارتی فوج کی ورکنگ باؤنڈری پرفائرنگ، خاتون اور 3 بچے شہید،10 زخمی
نئی دہلی: انتہا پسندوں نے کشمیری خواتین پر لاٹھیاں اور ڈنڈے برسا دیئے
پیپلزپارٹی نوٹنگھم کے سابق صدر چوہدری علی شان پی پی پی برطانیہ کے نائب صدر منتخب
پیپلزپارٹی ہی آئندہ انتخابات میں چاروں صوبوں میں اکثریت حاصل کریگی:میاں سلیم
قائد تحریک امان اللہ خان کی دوسری برسی، جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنمائوں کا خراج عقیدت
اولڈ مین کی لالٹین
پکچرگیلری
Advertisement
برطانیہ میں رہائش پذیرایشیائی و اقلیتی باشندوں کو لیبر پارٹی کا حصہ بننا چاہئے: افضل خان
مانچسٹر:برطانیہ میں رہائش پذیر ایشیائی و دیگر ممالک سے آئے اقلیتی برطانوی باشندوں کو لیبر پارٹی کا حصہ بننا چاہئے کیونکہ یہی جماعت ان کے حقوق کو تحفظ فراہم کرنے میں ٹھوس اور جامع پالیسی کو منشور میں شامل کرتی ہے اور ہم جو یہاں پر آباد ہیں اپنے مادر وطن سے دوست احباب،عزیز و اقارب کو سیر و تفریح کیلئے بلاتے رہتے ہیں،کنزرویٹو پارٹی کی موجودہ حکومت کی سخت پالیسیوں کی وجہ سے ہمیں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اگر ہم بڑی تعداد میں لیبر پارٹی کا حصہ بن جائیں اور ہماری رسائی نیشنل ایگزیکٹو کمیٹی تک ہو تو پھر ہم اپنی آرا کو جماعت کے اندر اٹھا کر اپنی بات منوا سکتے ہیں لہذا وقت اس بات کا متقاضی ہے کہ اس بارے ہم عملی اقدامات اٹھائیں،ان خیالات کا اظہار برطانوی پارلیمنٹ کے ممبر اور شیڈو وزیر برائے امیگریشن افضل خان نے مانچسٹر کے کونسلر لطف الرحمن کی جانب سے اس بارے آگاہی دینے کیلئے پاکستانی کمیونٹی سینٹر لانگ سائیڈ مانچسٹر میں رکھی گئی ایک میٹنگ کے موقع پر کیا،انہوں نے مزید کہا کہ ہماری کمیونٹی نے سیاسی میدان میں نمایاں مقام حاصل کیا ہوا ہے اسے مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے تاکہ ہم پالیسی ساز منصوبوں کا اہم ترین حصہ بن سکیں،اس موقع پر کونسلرز لطف الرحمن،عابد چوہان،سدرہ نور،عافیہ کمال،علی الیاس،باسط شیخ،نیلوفر صدیقی،زاہدہ،احمد علی،نعیم الحسن،نیشنل ایگزیکٹو کمیٹی کی ممبر کونسلر یاسمین ڈار،کونسلر عاصم رشید کے علاوہ ہارون کھٹانہ،عمران رضوی،سید سجاد کاظمی،محمد اعظم و دیگر نے بھرپور شرکت کی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر