مقبول خبریں
مانچسٹر ایرینا میں خود کش حملہ میں جاں بحق ہونیوالوں کی یا دمیں دعائیہ تقریب منعقد کی جائیگی
اسلامک ریلیف رنگ و نسل اور مذہب سے بالاتر ہوکرمشن کی جانب گامزن ہے:مقررین
مسجد دارالمنور گمکول شریف راچڈیل میں شب برات پر روحانی محفل کا انعقاد
بھارتی فوج کی ورکنگ باؤنڈری پرفائرنگ، خاتون اور 3 بچے شہید،10 زخمی
نئی دہلی: انتہا پسندوں نے کشمیری خواتین پر لاٹھیاں اور ڈنڈے برسا دیئے
پیپلزپارٹی نوٹنگھم کے سابق صدر چوہدری علی شان پی پی پی برطانیہ کے نائب صدر منتخب
پیپلزپارٹی ہی آئندہ انتخابات میں چاروں صوبوں میں اکثریت حاصل کریگی:میاں سلیم
قائد تحریک امان اللہ خان کی دوسری برسی، جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنمائوں کا خراج عقیدت
اولڈ مین کی لالٹین
پکچرگیلری
Advertisement
منو بھائی کی یاد میں اردو مرکز اور پاکستان ہائی کمیشن کے اشتراک سے ریفرنس کا انعقاد
لندن:پاکستان کے نامور دانشور،کالم نگار اور شاعر منو بھائی کی یاد میں لندن اردو مرکز اور پاکستان ہائی کمیشن لندن کے اشتراک سے ایک ریفرنس منعقد کیا گیا جس میں لندن میں مقیم پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی قائم مقام ہائی کمشنر حفیظ چوہدری، سابق سفیر واجد شمس الحسن،مشتاق لاشاری،رضا علی عابدی،جاسم خان، پریس اتاشی منیر احمد سمیت مقررین نے اپنے اپنے خطابات نے منو بھائی کی پاکستان اور انسانیت کیلئے گراں قدر خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا مقررین کا کہنا تھا کہ منو بھائی ایک محب وطن پاکستانی تھے۔جنہوں نے ہر دور میں اپنے کالموں،ڈراموں اور شاعری سے نہ صرف عام آدمی کی ترجمانی کی بلکہ رہنمائی بھی کرتے رہے وہ عام آدمی سے لے کر اشرافیہ تک اپنا پیغام پہنچانے میں کامیاب ہوئے ایسے مفکر اور دانشور مدتوں بعد پیدا ہوتے ہیں پاکستان کی تاریخ میں منو بھائی کی خدمات کو تاریخ میں یاد رکھا جائے گا،منو بھائی کی مغفرت اور درجات میں بلندی کیلئے اجتماعی دعا بھی کی گئی۔رپورٹ:عدیل خان