مقبول خبریں
24 اکتوبر کو 8 لاکھ سے زائد کشمیری نژاد برطانوی شہری یوم تاسیس آزاد کشمیر بھرپور طریقے سے منائینگے
بکھری یادیں اور باتیں کے مصنف ہمارے اپنے بیرسٹر صبغت اللہ قادری کی کتاب کی تقریب رونمائی
دورے پرحکومت پاکستان،حکومت آزاد کشمیر اور راجہ نجابت کی معاونت کے مشکور ہیں:کرس لیزے
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
یورپ میں مسئلہ کشمیر کو مزید تیزی سے اجاگر کیا جائے گا: تحریک حق خودارادیت
زمین پر دیوار چین
پکچرگیلری
Advertisement
سینٹ اور جنرل الیکشن روکنے کی سازش ناکام ہو چکی ہے: ڈاکٹر اشرف چوہان
لندن:پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ کے اہم راہنما سابقہ ممبر پنجاب اسمبلی اور چئیرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز نوازشریف لورز برطانیہ نے لندن میں ملک ریاض چئیرمین نوازشریف لورز / سینئیر وائس پریذیڈنٹ پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ اور شاکر قریشی جنرل سیکرٹری نوازشریف لورز / میڈیا سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ سے ملاقات کی۔ دورانِ ملاقات پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر، سینٹ و جنرل الیکشن میں متوقع امیدواروں کے بارے، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنے پر جبکہ قصور اسکینڈل بارے تفصیلاً بات ہوئی۔ پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ میں ٹوٹ پھوٹ پر انتہائی رنج و افسوس کرتے نوازشریف لورز برطانیہ کو اپنا کردار ادا کرنے کے بارے تفصیلات طے کی گئیں۔ برطانیہ میں نوازشریف لورز کا کردار پارٹی اور قائدین کے پیغام کو اور حکومت کی کامیابیوں کی معلومات پھیلانے کیلئے اھم ہو گا۔ برطانیہ مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر و صدر نوازشریف لورز ناصر بٹ، یوتھ ونگ کے صدر و نوازشریف لورز برطانیہ کے نائب صدر انجم چوھدری کے علاوہ جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ برطانیہ سیف خان کی پاکستان میں قائدین کے شانہ بشانہ پارٹی کیلئے خدمات کو سراہتے ہوئے مزید ساتھوں کے پاکستان کے دورہ کا فیصلہ کیا گیا۔ڈاکٹر اشرف چوہان نے کہا کہ قصور اسکینڈل کی تحقیقات گہری اور تیز رفتاری سے ہو رہی ہیں، حکومت سپریم کورٹ اور متعلقہ ادارے اس مجرموں تک جلد پہنچ جائیں گے۔ پاکستان کے بچوں، بچیوں عورتوں کو ظلم نا نشانہ نہی بننے دیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ حکومت دشمن و پاکستان دشمن عناصر کو جھوٹے الزامات، پراپیگنڈہ اور افواہیں پھیلانے والے عناصر کیخلاف بھی سخت ترین کارروائی کی جائے گی ۔ملک ریاض نے کہا کہ پاکستان میں سینٹ اور جنرل الیکشن وقتِ مقررہ پر ہی ہوں گے، وہ لوگ جو روزانہ حکومت ٹوٹنے، سینٹ اور جنرل الیکشن نا ہونے کی جھوٹی افواہیں ہمارے قائدین کو بلیک میل کرنے کی کوشش میں کرتے تھے وہ اب اپنا منہ چھپانے میں مصروف ہیں۔ پاکستان میں جمہوریت کے 10 مسلسل سال پورے ہونے کو ہیں۔ شاکر قریشی نے کہا کہ پاکستان کی آئندہ الیکشن میں میاں نوازشریف کا اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا وعدہ پورا ہونے جا رہا ہے، حکومت، نادرا کی مدد سے اہم پیشرفت میً مصروف ہے لیکن کیوں کہ یہ ایک بہت حساس معاملہ ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں میں ووٹ ڈالنے والے واقعی پاکستان کے اور اسی حلقہ سے ہیں جہاں ووٹ کاسٹ کریں گے۔ سینٹ اور جنرل الیکشن روکنے کی کوششیں کرنے والی سیاسی جماعتوں نے عوام کو ہیجان میں مبتلا رکھا جبکہ سب سے پہلے ان نقصِ امن کی خواہاں جماعتوں نے جو جمہوریت ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں ان سب نے سب سے پہلے اپنے امیدواروں کی لسٹیں ترتیب دے دی ہیں۔ ڈاکٹر شاھد جیسے عناصر کی تعداد میں اضافہ پریشان کن ہے۔ حکومت ادارے اور سپریم کورٹ ان کا جلد از جلد سدِباب کریں۔ڈاکٹر اشرف، ملک ریاض اور شاکر قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن سے مقابلے میں اترنے والے امیدواروں کو اپنی ضمانتیں ضبط ہونے کا خدشہ لاحق ہو چکا ہے۔ جبکہ عوام الناس واضع طور پر حکومت مخالف مظاہروں کے پیچھے کار فرما مقاصد و افراد عیاں ہونے کے بعد میاں نوازشریف کے وژن اور میاں شہباز شریف کے کامیاب ترین پراجیکٹس کی وجہ سے دوسرے سیاسی لیڈروں سے متنفر ہو چکے ہیں۔ پاکستان کے باشعور عوام کے ووٹ کی طاقت سے انشاءالله ھم ایک بار پھر کامیاب ہوں گے جبکہ پاکستان میں *عدل* بھی آزاد اوت صاحبِ اولاد ہوگا۔ جس پر عدلیہ، ادارے اور قوم میاں نوازشریف کی شکرگزار ہوں گے۔