مقبول خبریں
24 اکتوبر کو 8 لاکھ سے زائد کشمیری نژاد برطانوی شہری یوم تاسیس آزاد کشمیر بھرپور طریقے سے منائینگے
بکھری یادیں اور باتیں کے مصنف ہمارے اپنے بیرسٹر صبغت اللہ قادری کی کتاب کی تقریب رونمائی
دورے پرحکومت پاکستان،حکومت آزاد کشمیر اور راجہ نجابت کی معاونت کے مشکور ہیں:کرس لیزے
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
یورپ میں مسئلہ کشمیر کو مزید تیزی سے اجاگر کیا جائے گا: تحریک حق خودارادیت
زمین پر دیوار چین
پکچرگیلری
Advertisement
جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت کے عہدیداروں نے بھارتی یوم جمہوریہ پر یوم سیاہ منایا
بریڈفورڈ، دنیا بھر کی طرح برطانیہ میں جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کے عہدیداروں نے لیڈرز، بریڈفورڈ، مانچسٹر اور ہالی فیکس میں بھارتی یوم جمہوریہ پر یوم سیاہ منایا گیا جبکہ 28جنوری کو آل پارٹیز کشمیر کانفرنس بلالی ہے جس میں یورپین پارلیمنٹ میں لیبر گروپ کے لیڈر اور حال ہی میں یورپی پارلیمنٹ میں شریک چیئرپرسن بننے والے ممبر یورپی پارلیمنٹ رچرڈ کوربٹ کنزرویٹو پارٹی کے ممبر یورپی پارلیمنٹ اور فارن افیئرز کمیٹی کے ممبر امجد بشیر، برطانوی پارلیمنٹ میں کشمیر گروپ کے وائس چیئرمین شیڈو جسٹسمسٹر بیرسٹر عمران حسین کے علاوہ کشمیری وپاکستانی تنظیموں کے سربراہ اور نمائندے شریک ہوکر برطانیہ میں مسئلہ کشمیر مشترکہ سرگرمیوں کیلئے لائحہ عمل طے کریں گے۔تحریک کی برطانیہ میں چیئرپرسن کونسلر یاسمین ڈار،وائس چیئرمین امجد حسین مغل،مرکزی سیکرٹری جنرل صدر اعظم اور نارتھ ویسٹ کونسلرز فورم کے نومنتخب چیئرمین کونسلر عاصم رشیدجبکہ کنزرویٹو پارٹی سے تعلق رکھنے والے تحریکی رہنما راجہ نجابت حسین، محمد بوٹا ہیری اور راجہ اشتیاق احمد نے برطانوی سیاستدانوں سے ملاقاتیں کررہے ہیں تاکہ 5فروری یوم یکجہتی کشمیر کانفرنس 9 فروری کو شہدائے تہاڑ جیل کی برسی اور 11 فروری شہدا کے کشمیر بھرپور انداز میں منانے کیلئے تحریک کی تمام جماعتوں اور تنطیموں سے تعاون کی اپیل،یوم سیاہ کے موقع پر لیڈز کی مسجد غوثیہ میںکونسلر لیڈز کے صدر الحاج ارشد کھٹانہ کی سرپرستی میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیاگیا جس میں مقامی ممبر پارلیمنٹ ریچل ریوز تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین اور دیگر رہنمائوں نے بھارتی افواج کی طرف سے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی پرزور الفاظ میں مذمت کی ممبر پارلیمنٹ ریچل ریوز نے اپنے خطاب میں کہاکہ گزشتہ 8سال سے وہ اس علاقے کی ممبرپارلیمنٹ ہیں مگر ہر سطح پر انہوں نے راجہ نجابت حسین اور ان کی ٹیم جس میں ارشد کھٹانہ،کونسلر محمد رفیق اورکونسلراصغر خان قریشی کے علاوہ برطانیہ بھر میں خواتین کی بڑی تعداد کشمیریوں کے حق خودارادیت کیلئے آواز بلند کی ہے اور اس وقت تک ان کی جدوجہد میں معاونت جاری رکھیں گے جب تک کشمیری عوام کو حق خودارادیت نہیں مل جاتا انہوںنے کہاکہ لیبر پارٹی قوموں کے حق خودارادیت اور انسانی حقوق کی پاسداری کی پاسبان ہے اورہم کشمیری عوام کے حمایت بھی اسی نظریے کی بنیاد پرکررہے ہیں انہوں نے اس موقع پر تحریک کی کشمیر پٹیشن پر دستخط کرکے برطانوی پارلیمنٹ میں چوتھی بحث کی بھرپور حمایت کی تحریک کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے کہاکہ اس سال کی سب سے بڑی تحریک مہم ہم نے لیڈزسوک ہال سے شروع کی ہے اور اس مہم کو ملک بھر میں پھیلاکر ہم نہ صرف برطانوی اور یورپی پارلیمنٹ میں بحث کروائیں گے بلکہ اپنے مظلوم کشمیری بہن بھائیوںکی آواز کوبرطانیہ اور یورپ کے ہر ایوان میں لیکر جائیں گے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر