مقبول خبریں
مانچسٹر ایرینا میں خود کش حملہ میں جاں بحق ہونیوالوں کی یا دمیں دعائیہ تقریب منعقد کی جائیگی
اسلامک ریلیف رنگ و نسل اور مذہب سے بالاتر ہوکرمشن کی جانب گامزن ہے:مقررین
مسجد دارالمنور گمکول شریف راچڈیل میں شب برات پر روحانی محفل کا انعقاد
بھارتی فوج کی ورکنگ باؤنڈری پرفائرنگ، خاتون اور 3 بچے شہید،10 زخمی
نئی دہلی: انتہا پسندوں نے کشمیری خواتین پر لاٹھیاں اور ڈنڈے برسا دیئے
پیپلزپارٹی نوٹنگھم کے سابق صدر چوہدری علی شان پی پی پی برطانیہ کے نائب صدر منتخب
پیپلزپارٹی ہی آئندہ انتخابات میں چاروں صوبوں میں اکثریت حاصل کریگی:میاں سلیم
قائد تحریک امان اللہ خان کی دوسری برسی، جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنمائوں کا خراج عقیدت
اولڈ مین کی لالٹین
پکچرگیلری
Advertisement
لندن میں فری کشمیر مہم کا آغاز ، برسلز میں کارریلی ، بھارتی اقلیتوں کی بھرپور شرکت
لندن :مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اجاگر کرنے کے لئے لندن میں ’’فری کشمیر مہم‘‘شروع کردی گئی ہے جبکہ برسلز میں کار ریلی نکالی گئی ۔کشمیری، سکھ اور پاکستانی کمیونٹی آج بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منائے گی ۔لندن میں شروع کی گئی فری کشمیر مہم کے تحت فری کشمیر کے بینرز کے ساتھ بسیں لندن بھر میں گھومیں گی۔ لارڈ نذیر کا کہنا ہے کہ کشمیر کے ساتھ خالصتان ، ناگا لینڈ اور آسام کی آزادی کے لئے مہم لندن سمیت یورپ کے کئی شہروں میں جلد شروع کی جائے گی۔ ادھر پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ کی جانب سے برسلز میں کار ریلی نکالی گئی جس میں کشمیر سمیت دیگر علیحدگی پسند ریاستوں میں بھارتی مظالم کو اجاگر کیا گیا۔ ریلی میں پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے ساتھ ساتھ سکھ اور بھارتی اقلیتوں نے بھی بھرپور شرکت کی۔ ریلی میں آسام، تریپورہ، ناگا لینڈ، سکم، مانی پور اور دیگر ریاستوں میں بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی جانب اقوام متحدہ کی توجہ دلائی گئی۔ریلی میں ساٹھ سے ستر گاڑیوں میں سینکڑوں لوگ شریک ہوئے ۔ ریلی کے شرکا نے یورپی یونین اور عالمی برادری سے بھارت پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا۔