مقبول خبریں
یار غار خلیفہ اول سیدنا صدیق اکبرؓ کی شان میں عظیم الشان محفل کا انعقاد
مہنگائی کی ذمے دار عمران خان حکومت ہے ،شہباز شریف
دعوت اسلامی برمنگھم کے زیر اہتمام خراب موسم کے باوجودجشن عید میلاد النبیؐ کا جلوس
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
راجہ نجابت حسین کی ڈیبی ابراھام کے ہندوستان میں داخلے پر پابندی کی شدید مذمت
آتش فشاں
پکچرگیلری
Advertisement
اداکارہ ایشا گپتا نے اپنے ہونٹوں کی سرجری خبروں پر خاموشی توڑ دی
لاس اینجلس: بالی ووڈ اداکارہ ایشا گپتا کے ایک دم سے بدلے انداز کے بعد یہ خبریں گردش کرنے لگیں کہ انہوں نے خود کو پرکشش کرنے کے لیے چہرے کی سرجری کرائی ہے۔بعض بھارتی نشریاتی اداروں نے اپنی خبروں میں سوشل میڈیا پر لوگوں کے تبصروں کو بنیاد بناتے ہوئے بتایا کہ ایشا گپتا نے ہونٹوں کی سرجری کرالی، ایشا گپتا سے متعلق یہ خبریں ان کی حالیہ تصاویر سامنے آنے کے بعد گردش کرنے لگیں، کیوں کہ اچانک گزشتہ 10 دن سے اداکارہ کے چہرے اور خصوصی طور پر ان کے ہونٹ ماضی کے مقابلے نہایت ہی بدلے نظر آئے، کہا گیا کہ انہوں نے انجلینا جولی کی طرح دکھنے کیلئے یہ روپ اختیار کیا ہے۔چہ مگوئیوں کے بعد اداکارہ نے بھی خاموشی توڑتے ہوئے اپنی سرجری سے متعلق حقیقت بیان کردی۔ ایشا گپتا نے اپنی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے انسٹاگرام پوسٹ پر قدرے غیر واضح بیان دیا۔ اداکارہ نے اپنی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ان سب مداحوں کے لیے جو انہیں ہر روز ایک نئے انداز میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ایشا گپتا نے کیپشن میں مزید لکھا کہ نو میک اپ لک اور نو فلٹر، آپ سب کے لیے پیار۔