مقبول خبریں
مانچسٹر ایرینا میں خود کش حملہ میں جاں بحق ہونیوالوں کی یا دمیں دعائیہ تقریب منعقد کی جائیگی
اسلامک ریلیف رنگ و نسل اور مذہب سے بالاتر ہوکرمشن کی جانب گامزن ہے:مقررین
مسجد دارالمنور گمکول شریف راچڈیل میں شب برات پر روحانی محفل کا انعقاد
بھارتی فوج کی ورکنگ باؤنڈری پرفائرنگ، خاتون اور 3 بچے شہید،10 زخمی
نئی دہلی: انتہا پسندوں نے کشمیری خواتین پر لاٹھیاں اور ڈنڈے برسا دیئے
پیپلزپارٹی نوٹنگھم کے سابق صدر چوہدری علی شان پی پی پی برطانیہ کے نائب صدر منتخب
پیپلزپارٹی ہی آئندہ انتخابات میں چاروں صوبوں میں اکثریت حاصل کریگی:میاں سلیم
قائد تحریک امان اللہ خان کی دوسری برسی، جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنمائوں کا خراج عقیدت
اولڈ مین کی لالٹین
پکچرگیلری
Advertisement
سیاسی،سماجی و کمیونٹی شخصیت چوہدری محمد اسلم ’’مرحوم ‘‘ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس
راچڈیل:راچڈیل ٹائون کی ہر دلعزیز سیاسی،سماجی و کمیونٹی شخصیت چوہدری محمد اسلم ’’مرحوم ‘‘ کی یاد میں مقامی ریسٹورنٹ میں قریبی رفقا نے ایک تعزیتی پروگرام کا انعقاد میزبانی کا خاص شرف چوہدری محمد رشید کو نصیب ہوا،مسلم کانفرنس برطانیہ کے صدر چوہدری محمد بشیر رٹوی نے کہا کہ مرحوم کی شخصیت میں وہ تمام خوبیاں موجود تھیں جو ایک شریف النفس، ملنسار،ہمدرد انسان کا خاصا ہیں دنیا میں یہی سرمایہ حیات ہے کہ اس دنیا کہ چلے جانے کے بعد بھی لوگ آپ کو اچھے الفاظ میں یاد کرتے ہیں،ہمیں ان کی کمی شدت سے محسوس ہو رہی ہے لیکن نظام قدرت ہے سب نے اس دنیا فانی سے جانا ہے کمیونٹی کے لوگوں کا مرحوم کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ انکا نام ہمیشہ سنہرے حروف سے لکھا اور یاد کیا جائے گا،اس موقع پر راچڈیل کی سیاسی،کاروباری و سماجی شخصیات لالہ علی اصغر،کونسلر ذوالفقار،وزیر علی و دیگر قریبی رفقا نے بھی مرحوم بارے کہا کہ ان کی شخصیت ہمارے لئے مشعل راہ ہے وہ سب کو ساتھ لے کر چلنے کو ترجیح دیتے تھے،صلح جوئی اور درگزر کرنا انکا طرہ امتیاز ہے،فرطِ جذبات سے مرحوم بارے مزید کہنے کی زبان اجازت نہیںدے رہی،رب العالمین کی بارگاہ اقدس میں دعا ہے کہ وہ مرحوم کے درجات بلند کرتے ہوئے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائیں’’آمین‘‘ یاد رہے چوہدری محمد اسلم ’’مرحوم ‘‘ کا تعلق آزاد کشمیر ڈڈیال سے تھا اور سابق وزیر آزاد کشمیر چوہدری محمد افسر شاہد کے بڑے بھائی تھے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر