مقبول خبریں
مانچسٹر ایرینا میں خود کش حملہ میں جاں بحق ہونیوالوں کی یا دمیں دعائیہ تقریب منعقد کی جائیگی
اسلامک ریلیف رنگ و نسل اور مذہب سے بالاتر ہوکرمشن کی جانب گامزن ہے:مقررین
مسجد دارالمنور گمکول شریف راچڈیل میں شب برات پر روحانی محفل کا انعقاد
بھارتی فوج کی ورکنگ باؤنڈری پرفائرنگ، خاتون اور 3 بچے شہید،10 زخمی
نئی دہلی: انتہا پسندوں نے کشمیری خواتین پر لاٹھیاں اور ڈنڈے برسا دیئے
پیپلزپارٹی نوٹنگھم کے سابق صدر چوہدری علی شان پی پی پی برطانیہ کے نائب صدر منتخب
پیپلزپارٹی ہی آئندہ انتخابات میں چاروں صوبوں میں اکثریت حاصل کریگی:میاں سلیم
قائد تحریک امان اللہ خان کی دوسری برسی، جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنمائوں کا خراج عقیدت
اولڈ مین کی لالٹین
پکچرگیلری
Advertisement
حافظ قرآن ذات کے علاوہ دوسروں کی بخشش کا باعث ہے: پیر ابو مقصود مدنی
اولڈہم :یہ وہ کتاب ہے جس کی آیتیں مستحکم ہیں اور خدائے حکیم وخبیر کی طرف سے یہ تفصل بیان کردی گئی ہے۔دنیا بھر میں جتنی بھی کتابیں ہیں ان میں قرآن کریم کی اہمیت وفضیلت سب سے افضل ہے کائنات کا وجود، جدید سائنسی ترقی،انسانیت کیلئے زندگی گزارنے کے رہنما اصول اسی کتاب میں موجود ہیں، اسلام کی سربلندی اور اسکی صحیح ترویج کیلئے بحیثیت مسلمان ہمارے لئے انتہائی ضروری ہے کہ ہم قرآن کریم کی آیات کوباترجمہ پڑھنے اور سمجھنے کی کوشش کریں ایسا کرنے سے ہمیں مزید سمجھ بوجھ اور اپنی ذات کے اندر نمایاں تبدیلی لانے میں مکمل رہنمائی ہوگی۔یہ باتیں ادارہ نورالسلام فیصل آباد پاکستان کے بانی پیر طریقت، رہبر شریعت پیر ابواحمد محمد مقصود مدنی نے تبلیغ السلام گرین گیٹ جامع مسجد میں خطبۃ الجمعہ کے موقع پر عظمت قرآن کریم پر مفصل وجامع روشنی ڈالتے ہوئے کہیں،انہوں نے مزید کہاکہ قرآن کریم ایک معجزہ ہے دنیا بھر میں صرف اسے ہی حفظ کیا جاسکتا ہے حافظ قرآن ذات کے علاوہ دوسروں کی بخشش کا باعث ہے اور ذرا سوچیں اسکی تعلیم دینے والا عالم کتنی عظمت وبلند مرتبے پر فائض ہوگا،انہوں نے کہاکہ ہماری نوجوان نسل مستقبل میں دین اسلام کی تبلیغ کوپھیلانے کی علمبردار ہے انکی دینی تعلیمات اور قران کریم بمعہ ترجمہ دینے میں ہمیں اپنا کردار اولین ترجیح کے طر پر سرانجام دینا ہوگا اور قرآن کی تعلیمات کو غیر مذہب تک صحیح طریقے سے اسی وقت پہنچایا جاسکتا ہے جب ہمیں خوداس کی پوری سمجھ ہوگی،انہوں نے امت مسلمہ کو درپیش مسائل کی وجہ قرآن کریم کی تعلیمات سے دوری قرار دیا،انہوں نے امت مسلمہ اور خصوصاً پاکستان کی سلامتی وترقی کیلئے خصوصی دعا کی اور خطیب مسجد ہذا اور پوری انتظامیہ کا دلی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس موضوع پر انہیں خطاب کرنے کا موقع دیا رب کریم سب پر اپنا خصوصی رحم وکرم کریں۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر