مقبول خبریں
مانچسٹر ایرینا میں خود کش حملہ میں جاں بحق ہونیوالوں کی یا دمیں دعائیہ تقریب منعقد کی جائیگی
اسلامک ریلیف رنگ و نسل اور مذہب سے بالاتر ہوکرمشن کی جانب گامزن ہے:مقررین
مسجد دارالمنور گمکول شریف راچڈیل میں شب برات پر روحانی محفل کا انعقاد
بھارتی فوج کی ورکنگ باؤنڈری پرفائرنگ، خاتون اور 3 بچے شہید،10 زخمی
نئی دہلی: انتہا پسندوں نے کشمیری خواتین پر لاٹھیاں اور ڈنڈے برسا دیئے
پیپلزپارٹی نوٹنگھم کے سابق صدر چوہدری علی شان پی پی پی برطانیہ کے نائب صدر منتخب
پیپلزپارٹی ہی آئندہ انتخابات میں چاروں صوبوں میں اکثریت حاصل کریگی:میاں سلیم
قائد تحریک امان اللہ خان کی دوسری برسی، جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنمائوں کا خراج عقیدت
اولڈ مین کی لالٹین
پکچرگیلری
Advertisement
مقبول بٹ شہید کے راستے پر چل کر ہی ہم آزادی کی منزل پا سکتے ہیں :چوہدری محمد عارف
اولڈہم:مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم کے خلاف حق و سچ کا عَلم بلند کر کے تحریک آزادی کشمیر کو ایک نئی روح پھونکنے اور بھارتی ایوانوں اور سکیورٹی اداروں کے آگے سیسہ پلائی دیوار بن کر جام شہادت نوش کر کے ہمارے قائد مقبول بٹ شہید نے کشمیر کی تاریخ اور دنیا بھر میں آزادی کے حصول کو ممکن بنانے کیلئے جانی قربانی دینے والوں میں اپنا نام سنہرے حروف میں لکھوا دیا ہے ان کے بتائے ہوئے راستے پر چل کر ہی ہم آزادی کی منزل کو پا سکتے ہیں کشمیری قوم ان کی عظیم و لازوال قربانی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور سلام عقیدت پیش کرتی ہے ہم گیارہ فروری انکے شہادت کے دن تجدید عہد نو اور کشمیر کی مکمل آزادی و خود مختاری بارے مستقبل کا لائحہ عمل شہید قائد مقبول بٹ کی سوچ و فکر کے عین مطابق اپنانے بارے برطانیہ بھر میں تقاریب کا انعقاد کریں گے،ان خیالات کا اظہار جمعوں و کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ یونٹ کے کارکن و راہنما چوہدری محمد عارف نے میڈیا کو دیئے گئے اپنے ایک بیان میں کیا،انہوں نے مزید کہا کہ شہید کی جلائی ہوئی شمع ضرور روشن ہو گی اب تحریک آزادی کشمیر منطقی انجام تک پہنچنے کے قریب ہے،بھارت اب کشمیریوں کو زیادہ دیر تک محکوم نہیں رکھ سکتا اور دنیا کو جان لینا چاہئے کہ کشمیری قوم کو آزادی و خود مختاری دیئے بغیر خطے کا امن کبھی بھی قائم نہیں ہو سکتا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر