مقبول خبریں
مانچسٹر ایرینا میں خود کش حملہ میں جاں بحق ہونیوالوں کی یا دمیں دعائیہ تقریب منعقد کی جائیگی
اسلامک ریلیف رنگ و نسل اور مذہب سے بالاتر ہوکرمشن کی جانب گامزن ہے:مقررین
مسجد دارالمنور گمکول شریف راچڈیل میں شب برات پر روحانی محفل کا انعقاد
بھارتی فوج کی ورکنگ باؤنڈری پرفائرنگ، خاتون اور 3 بچے شہید،10 زخمی
نئی دہلی: انتہا پسندوں نے کشمیری خواتین پر لاٹھیاں اور ڈنڈے برسا دیئے
پیپلزپارٹی نوٹنگھم کے سابق صدر چوہدری علی شان پی پی پی برطانیہ کے نائب صدر منتخب
پیپلزپارٹی ہی آئندہ انتخابات میں چاروں صوبوں میں اکثریت حاصل کریگی:میاں سلیم
قائد تحریک امان اللہ خان کی دوسری برسی، جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنمائوں کا خراج عقیدت
اولڈ مین کی لالٹین
پکچرگیلری
Advertisement
راچڈیل کے پہلے ڈپٹی لیڈر آف کونسل کا اعزاز کشمیری برٹش کونسلر عدالت علی کے نام
راچڈیل:راچڈیل کے پہلے ڈپٹی لیڈر آف کونسل کا اعزاز کشمیری برٹش کونسلر عدالت علی نے حاصل کر لیا۔راچڈیل کونسل کے میئر اور ڈپٹی میئر کا اعزاز پہلے بھی پاکستانی و کشمیری نژاد برٹش حاصل کر چکے ہیں بلکہ موجودہ ڈپٹی میئر کونسل راچڈیل کونسلر محمد زمان بھی کشمیری نژاد برٹش ہیں۔برطانیہ میں مقیم پاکستانی و کشمیری کمیونٹی ہر شہر اور ٹاؤن میں سیاست کے میدان میں نمایاں مقام حاصل کیےہو ئے ہیں۔لوکل باڈیز سے لیکر لارڈ میئرلندن، برطانوی و یورپین پارلیمنٹ ٬ ہاؤس آف لارڈز تک رسائی حاصل کئے ہوئے ہیں۔برطانیہ کے علاوہ دنیا کے کسی بھی ملک میں ایسی مثال نہیں ملتی۔پاکستانی و کشمیری عوامی راہنما دن رات برطانیہ میں مقیم تمام کمیونیٹیز کی بلا تفریق خدمت کرنے میں مصروف عمل ہیں اسی وجہ سے وہ آج اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں۔ڈپٹی لیڈر آف کونسل راچڈیل لارڈ قربان حسین کے کزن ہیں اور انھوں نے یونیورسٹی آف مانچسٹر سے اعلیٰ تعلیم میں ڈگری حاصل کی ہوئی ہے۔ ڈپٹی لیڈر آف کونسل منتخب ہونے پر راچڈیل کے ممبر آف پارلیمنٹ ٹونی لائیڈ،لارڈ قربان حسین،ڈپٹی میئر کونسلر محمد زمان،کونسلرز حضرات پروفیسر افتخار احمد، شکیل احمد،پروفیسر وزیر شاہ، عاصم رشید،ثمینہ احمد،سلطان احمد،چئرمین کونسل آف مساجد راچڈیل طاہر محمود،سیکرٹری جنرل حافظ عبد المالک،چوھدری خالد محمود،ظہیر احسان ٬ لیبر پارٹی راچڈیل کے ممبران ،سیاسی و سماجی راہنماؤں،کاروباری حضرات کے علاوہ برطانیہ بھر سے پاکستانی و کشمیری کمیونٹی نے مبارکباد پیش کی ہے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر