مقبول خبریں
یو کے اسلامک مشن یوتھ ونگ لیڈز کی طرف سے عید ملن پارٹی :مسلم و نو مسلم کمیونٹیز کی شرکت
پیغام پاکستان فتویٰ دہشت گردی کیخلاف متفقہ قومی بیانیہ کا کردار ادا کرسکتا ہے: قاری صداقت علی
پیٹر برا کے سابق لارڈ میئر محمد ایوب کا پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان بھی کروڑوں روپے کے اثاثوں کے مالک
محبوبہ مفتی کی حکومت ختم، صدر رام ناتھ کووند نے گورنر راج نافذ کر دیا
شیر خدا نے نبی پاک کی آواز پر لبیک کہہ کر اسلام سے محبت اور وفا کی عمدہ مثال قائم کی
پیپلزپارٹی ہی آئندہ انتخابات میں چاروں صوبوں میں اکثریت حاصل کریگی:میاں سلیم
جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت کا نو منتخب کونسلروں میڈیا نمائندگان کے اعزاز میں افطار ڈنر
دشمنوں کے درمیان ایک کتاب
پکچرگیلری
Advertisement
سہولیات کی فراہمی سے پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے حالات انتہائی سازگار ہیں: بیرسٹر امجد ملک
راچڈیل:چین پاکستان اقتصادی راہداری کی وجہ سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع میسر آئیں گے اور اگر حکومت پاکستان بیرون ممالک بسنے والے کاروباری حضرات کی جان و مال کو مکمل تحفظ فراہم کرتے ہوئے تمام ضروری سہولیات کو یقینی بنائے تو ہم مادر وطن میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کے لئے تیار ہیں،ان خیالات کا اظہار برطانیہ کی نوجوان کاروباری شخصیت نبیل جاوید نے اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین بیرسٹر امجد ملک سے انکے دفتر میں ایک خصوصی ملاقات کے موقع پر کیا،انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ آپ ایک متحرک اور کمیونٹی کے ساتھ مادر وطن سے بھی دلی محبت کا جذبہ رکھتے ہیں اور بحیثیت چیئرمین پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کو ممکن بنانے کیلئے بیرون ممالک بسنے والی کاروباری شخصیات کو تمام تر ضروری سہولیات کی فراہمی کے حصول کو ممکن بنانے کیلئے کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں اس موقع پر بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ سی پیک اور حکومت کی طرف سے سہولیات کی فراہمی سے پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے حالات انتہائی سازگار ہیں اور وہ اس سلسلے میں اپنے تمام تر وسائل کا استعمال کر کے مزید سہولیات کی فراہمی کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر