چین کی کرنسی سرکاری طور پر تسلیم کرنا پاکستان کی معیشت کیلئے سود مند ہے:شاہد ملک
مانچسٹر:چین کی کرنسی کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے سرکاری طور پر تسلیم کرنا پاکستان کی معیشت کیلئے انتہائی سود مند ہے،چین پاکستان اقتصادی راہداری اور چین کی کرنسی کو منظوری کے بعد روپے کی قدر بڑھے گی اور ہم تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہوں گے یہ باتیں پاکستان سے آئے ہوئے معروف بینکار شاہد ملک نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کے موقع پر کیں،انہوں نے مزید کہا کہ بیرون ممالک بسنے والے پاکستانی ملکی معیشت اور استحکام کیلئے بنیادی کردار ادا کر رہے ہیں،سی پیک منصوبے سے کاروباری حضرات کیلئے انتہائی سنہری مواقع میسر ہوں گے پاکستان بہت جلد ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہو گا،انکے ساتھ یورپ کی کاروباری شخصیت رانا بابر نے کہا کہ ہمارے دل ہر وقت مادر وطن کیلئے دھڑکتے ہیں ہم وہاں سرمایہ کاری بھی کرنا چاہتے ہیں اور اپنی نوجوان نسل کو مادر وطن کی مٹی سے لگائو کا گہرا رشتہ بھی مستقل بنیادوں پر استوار کرنا چاہتے ہیں اب امید کی کرن نظر آنے لگی ہے کہ ملک ترقی کی راہ پر چل پڑا ہے سب کو ملکر اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر