مقبول خبریں
انتخابات کے بعد ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے اتحاد نہیں ہو سکتا: چیئرمین تحریک انصاف
مسئلہ کشمیرتسلیم شدہ بین الاقوامی کیس ، جسے حل کروانا اقوام متحدہ کی ذمہ داری :راجہ فارو ق حیدر
مسئلہ کشمیر پر سیاستدانوں سے حمایت کیلئے جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت کی سرگرمیوں میں تیزی
میرے ساتھ تب تک وفاداری کی جائے جب تک راہِ حق پر ہوں، عمران خان
مقبوضہ کشمیر :پلوامہ کے علاقے میں کانگریس کے سابق رہنماء غلام نبی پٹیل قتل
پیپلزپارٹی نوٹنگھم کے سابق صدر چوہدری علی شان پی پی پی برطانیہ کے نائب صدر منتخب
سلائو کی میئر عشرت شاہ کا لاہور میں اوور سیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے دفاتر کا دورہ
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کا ہنگامی آزادی ریاست جموں و کشمیر پلان
خواب جھلستے جاتے ہیں اک معصوم سی لڑکی کے
پکچرگیلری
Advertisement
یوکے اسلامک مشن کی پاکستان پریس کلب برطانیہ کے منتخب عہدیداران کو مبارکباد
اولڈہم:یوکے اسلامک مشن برطانیہ و یورپ کے عہدیداران و کارکنان نے پاکستان پریس کلب برطانیہ کے حالیہ انتخابات میں زاہد نور کومرکزی نائب صدر اور چوہدری محمد اسحاق کو گریٹر مانچسٹر کا صدر محمد فیاض بشیر کو سیکرٹری جنرل و دیگر عہدیداران کو منتخب ہونے پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان پریس کلب برطانیہ جوہر سال انتخابات کروا کے عہدیداران کا انتخاب کرتے ہیں انتہائی خوش آئند ہے اس سے جمہوری عمل کو فروغ ملتا ہے اور صحافی برادری جو کہ معاشرے کا آئینہ دار ہوتے ہیں تمام مکتبہ فکر تک مثبت پیغام پہنچتا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ تمام منتخب عہدیداران ایمانداری،جانفشانی سے کام کریں گے اور صحافی حضرات کی صحیح تربیت کیلئے اپنی توانائیاں صرف کریں گے،ہم اس کیلئے ہر ممکن تعاون و مدد کے لئے تیار ہیں،مبارکباد پیش کرنے والوں میں یوکے اسلامک مشن کے صدر سکندر مرزا،سینئر نائب صدر میاں عبدالحق،نائب صدر ضیا الحق،نارتھ زون کے صدر ضمیر احمد،یورپین اسلامک سنٹر اولڈہم کے منتظم اعلیٰ مولانا محمد اقبال اور انتہائی متحرک میڈیا ایڈوائزر چوہدری خالد شامل تھے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر