مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
امریکی صدرکی حرکات سے تیسری عالمی جنگ چھڑ سکتی ہے :قاری خادم حسین چشتی
اولڈہم:دنیا بھر میں پہلے ہی بد امنی پھیلی ہوئی ہے اسلام دشمن طاقتیں مذہب کو بدنام کرنے کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے برسر پیکار ہیں اور اب جب سے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدہ سنبھالا ہے مسلمانوں کے خلاف نفرت کی انتہا کر دی ہے پہلے انہوں نے بیت المقدس یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرتے ہوئے امریکن ہائی کمیشن وہاں منتقل کرنے کا اعلان کیا اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تاریخی ناکامی کے بعد منہ کی کھانی پڑی اور اب پاکستان بارے توہین آمیز بیان جاری کر دیا کہ دہشت گردی کے خلاف بھاری امداد کے باوجود پاکستان دہشت گردوں کو پناہ دے رہا ہے اور ان کے خلاف ٹھوس اقدامات نہیں اٹھا رہا ان کے اس مکرے چہرے کو بے نقاب کرنے کا وقت آ گیا ہے یہ شخص دنیا کہ امن کو تباہ کرنے کے درپے ہے،ان خیالات کا انتہائی دکھ کے ساتھ اظہار نگینہ جامع مسجدورنتھ ہال روڈ اولڈہم کے پیش رو امام اور برطانیہ کے جید عالم مولانا قاری خادم حسین چشتی نے میڈیا کو دیئے گئے ایک مذمتی بیان میں کیا،انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں نہتے اور بے گناہ معصوم کشمیریوں پر جو ظلم و ستم کے پہاڑ اور دہشت گردی کر کے انہیں سخت جسمانی و ذہنی اذیت بھارت کی مسلح افواج دے رہی ہے اس پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیوں لب کشائی کئے ہوئے ہیں اب دوہرا معیار نہیں چلے گا،پاکستان کے تمام سکیورٹی اداروں اور تقریباً ستر ہزار سے زائد بے گناہ لوگ دہشت گردی سے جان فانی سے چلے گئے ہیں اور معاشی طور پر بہت بڑا نقصان اٹھایا ہے یہ دکھائی نہیں دیتا،عالم اقوام کو صدر ٹرمپ کی بھرپور مذمت کرنی چاہئے اور ایسے جنونی اور پاگل انسان کو امریکی صدارت کے عہدے سے فی الفور ہٹایا جائے وگرنہ اس کی حرکات سے تیسری عالمی جنگ چھڑ سکتی ہے جسکا نا تلافی نقصان ہو گا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر