مقبول خبریں
صاحبزادہ عا مر جہانگیر کی روہنگیا میں طبیعت خراب، صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل
سانحہ قصور:سمائل ایڈ کے زیر اہتمام افضل خان ایم پی اور ناز شاہ ایم پی کے زیر صدارت تقریب
محسن باری گروپ کو برطانیہ کی تنظیم پر مسلط کر کے بھٹو ازم کو نقصان پہنچا:پی پی پی برطانیہ
پارٹی نے وزیر اعظم بنایا تو تمام منصوبوں کی خود نگرانی کروں گا: شہباز شریف
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ،2زخمی،احتجاج،مظاہرے،انٹر نیٹ بھی معطل
کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کو رکوانے کے سلسلہ میں پروگرام کا انعقاد
برطانیہ کے ساحلی شہر سائوتھ ہیمپٹن میں ملی نغموں کی گونج، ڈپٹی میئر کی خصوصی شرکت
برطانیہ کے کسی بھی پہلے ڈپٹی مئیر کا دورہ سپین،شاندار استقبال کیا گیا
نورِعین رخسانہ نور
پکچرگیلری
Advertisement
جنت ماں کے قدموں تلے ،باپ کی اطاعت رب کریم کی اطاعت ہے: پیر ابو مقصود مدنی
آشٹ انڈرلائن :عظمت والدین مصطفی کریم بارے فرمان باری تعالیٰ ہے مجھے اس شہر کی قسم اے محبوب تم اس شہر میں تشریف فرما ہو اور تمہارے باپ ابراہیم کی قسم اور اس کی اولاد کی یہاں قابل توجہ بات یہ ہے کہ مکہ پاک میں صفا کی پہاڑی مقام عرفات ، مقام مزدلفہ مقام ابراہیم تھا لیکن رب کریم نے اس سب کی قسم نہیں اٹھائی بلکہ آپؐ کی ذات بابرکت کے ہونے کی وجہ سے قسم اٹھائی بندہ اس چیز کی قسم اٹھاتا ہے جس سے پیارہو ۔ آپؐ کی تشریف آوری کیوجہ سے مکہ پاک کو عظمت ملی ذرا سوچئے جن کے گھر حضرت محمدؐ دنیا میں تشریف لائے ان کی شان و عظمت کاعالم کیا ہوگا ان تاریخی حقائق اوردین اسلام میں انکا مرتبہ و مقام ادارہ نور اسلام فیصل آباد کے بانی پیرطریقت ، رہبر شریعت حضرت پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے جوکہ ان دنوں برطانیہ کے دورہ پر ہیں آشٹن کی سماجی و مذہبی شخصیات حاجی عبدالقیوم مدنی (مسکین سائیں) اور حاجی عبدالمجید کی رہائش گاہ پر جشن عید میلاد النبی اور والد کے ایصال ثواب کیلئے رکھی گئی ایک روح پرور ، ایمان افروز محفل کے موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے بیان کیا انہوں نے مزید کہاکہ عظمت والدین مصطفیٰ کریم بیان کرنے کا مقصد نوجوان نسل کویہ باور کروانا ہے کہ والدین کی خدمت ہی اصل زندگی کا حاصل ہے یہاں تک بیان ہے کہ جنت ماں کے قدموں تلے ہے اور باپ کی اطاعت دراصل رب کریم کی اطاعت ہے انہوں نے برطانیہ بھر میں بسنے والے مسلمان والدین پر زور دیا کہ وہ اپنی نوجوان نسل کو دین اسلام کے صحیح تعلیم دینے میں کوئی کوتاہی نہ کریں کیونکہ مستقبل میں انہوں نے یہی دین اسلام کو پھیلانا ہے انہوں نے امت مسلمہ حاضرین محفل کے لئے خصوصی دعاکی حاجی عبدالقیوم مدنی (مسکین سائیں) نے حضرت پیر محمد مقصود مدنی اور دیگر احباب کا دلی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے محفل میں بھرپور شرکت کی اس روح پرور محفل میں حاجی اشفاق وارثی اور شہباز مدنی نے نعتیہ کلام پیش کیا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر