مقبول خبریں
یورپی پارلیمنٹ کی انسانی حقوق کمیٹی کا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر ہیئرنگ کا فیصلہ
بیسٹ وے گروپ کے سربراہ سرانور پرویز کی جانب سے کمیونٹی رہنمائوں کے اعزاز میں استقبالیہ
نبوت بھی اﷲ کی عطا ہے اور صحابیت بھی، نبوت بھی ختم ہے اور صحابیت بھی: ڈاکٹر خالد محمود
ملک دشمن عناصر دہشتگردی کے ذریعے پاکستان میں الیکشن سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں:عمران خان
مقبوضہ کشمیر :بھارتی فوج نے نوجوان کا سر تن سے جدا کر دیا ،احتجاج،جھڑپیں
شیر خدا نے نبی پاک کی آواز پر لبیک کہہ کر اسلام سے محبت اور وفا کی عمدہ مثال قائم کی
پیپلزپارٹی ہی آئندہ انتخابات میں چاروں صوبوں میں اکثریت حاصل کریگی:میاں سلیم
مسئلہ کشمیر پرقوم کا نکتہ نظر اور قربانیاں رنگ لا رہی ہیں:جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت
نیا موسم تمہارا منتظر ہے۔۔۔۔۔۔۔۔
پکچرگیلری
Advertisement
آج کا جلسہ عوامی ریفرنڈم، لاڈلے کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی: نواز شریف
کوٹ مومن: سابق وزیر اعظم نے اپنے دھواں دار خطاب میں کہا کہ جواب دینا پڑے گا کہ کرپشن کہاں کی؟ عوام نے نااہلی کا فیصلہ مسترد کر دیا ہے، آئندہ الیکشن میں لاڈلے کو منہ چھپانے کی کوئی جگہ نہیں ملے گی، سازشی کینیڈا سے آ کر پھر بیٹھ گئے ہیں۔نواز شریف کا کہنا ہے آج ثابت ہوگیا ہے کوٹ مومن مجھ سے محبت کرتا ہے، عوام نے فیصلہ دے دیا میری نا اہلی منظور نہیں۔ انہوں نے کہا آج کا جلسہ عوام کا ریفرنڈم ہے، لاڈلے کو منہ چھپانے کی کوئی جگہ نہیں ملے گی، 2018 کا الیکشن مسلم لیگ نواز جیتے گی، انتخابات جیت کر گھر گھر انصاف لے کر آئیں گے۔ سابق وزیراعظم نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ملک میں تبدیلی آگئی ہے، اب عدل اور انصاف قائم ہوگا، یہ کیسا مذاق ہے کہ اقامے پر وزیراعظم کو نکال دیا گیا۔ انہوں نے کہا نواز شریف کو عوام کی خدمت کا صلہ دیا جا رہا ہے، میرے خلاف کچھ نہیں ملا تو اقامہ پر نکال دیا گیا، کرپشن کی تو دور کی بات ایک دھیلے کا بھی ثبوت نہیں ملا، میں پوچھ رہا ہوں بتائیں کہاں کرپشن ہوئی؟۔ ان کا کہنا تھا لاڈلے کےعلاوہ سازشی کینیڈا سے آ کر یہاں بیٹھ گیا ہے،عمران خان مانتا ہے کہ اس نے لاکھوں پاؤنڈ کا کاروبار کیا، لوگ جانتے ہیں اسپتال کا پیسہ لاڈلے نے جوئے میں لگایا۔نواز شریف نے مزید کہا کہ ملک کے موجودہ حالات میں شاہد خاقان عباسی کا کوئی قصور نہیں، وہ بہت محنت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا شاہد خاقان عباسی ذمہ داری سے سب کام کر رہے ہیں، ملکی ترقی میں سست روی پاناما فیصلے کی وجہ سے ہوئی، اسٹاک ایکس چینج نیچےگر رہی ہے، مہنگائی نے سرا ٹھایا ہے تو اس فیصلے سے پوچھو۔ ان کا کہنا تھا حکومت میں آ کر ملک سے اندھیرے ختم کیے اور موٹروے بنائی، جب کوئی وعدہ کرتا ہوں تو پورا کر کے دکھاتا ہوں۔سابق وزیراعظم نے 2018 کے انتخابات کے بعد کوٹ مومن میں یونیورسٹی بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کوئی مطالبہ ہے تو آج ہی کر دو، انشا اللہ اسے پورا کریں گے، کوٹ مومن کو موٹر وے بھی دی جائے گی۔ انہوں نے کہا نوجوانوں نے آج دل خوش کر دیا ہے، یہ نوجوانوں کی فوج پاکستان میں انقلاب برپا کرے گی۔