مقبول خبریں
کشمیر سالیڈیرٹی کیلئے یکم فروری سے 11فروری تک تقریبات منعقد کرائی جائیں گی
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
چوہدری عبدالمالک کی بحیثیت ایڈ منسٹریٹر ضلع میرپور تعیناتی خوش آئند:راجہ مقصود،راجہ ادریس
اولڈہم:وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے ریاست بھر میں مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے ضلعی صدور اور مقامی عہدیداران کو ایڈمنسٹریٹرز تعینات کر کے مخالفین اور تنقید کرنے والوں کے منہ بند کر دیئے ہیں ثابت کیا ہے کہ وہ ایک سچے پکے اور سلجھے ہوئے تجربہ کار سیاستدان ہیں جو ہر محاذ پر کارکنان کی عزت نفس اور محنت کو ملحوظ خاطر رکھتے ہیں،ان برملا اور فرط جذبات بھرے الفاظ کا اظہار آزاد کشمیر مسلم لیگ ن برطانیہ کے سینئر نائب صدر راجہ مقصود حسین کاکڑوی اور ڈربی برانچ کے صدر راجہ محمد ادریس نے مشترکہ طور پر میڈیا کو دیئے گئے ایک خصوصی بیان میں کیا،انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ ہمارا تعلق میرپور سے ہے اور وہاں پر ضلعی صدر کاکڑہ ٹائون سے تعلق رکھنے والے تجربہ کار سیاسی شخصیت سابق چیئرمین چوہدری عبدالمالک تھے انکی بحیثیت ایڈ منسٹریٹر ضلع میرپور تعیناتی خوش آئند ہے ضلع بھر کی عوام کے ساتھ انکا قریبی تعلق ہے اور اب وہ اس منصب پر فائز ہونے کے بعد عوام کی بلا تفریق خدمت کریں گے تمام مکتبہ فکر میں ان کی شخصیات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ ہم بیرون ممالک بسنے والے کشمیری ہر وقت دھرتی ماں بارے سوچتے رہتے ہیں پر امیدہے کہ انتہائی قلیل عرصہ میں چوہدری عبدالمالک ریکارڈ ترقیاتی کام کروائیں گے برطانیہ بھر میں انکی تعیناتی سے خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور جشن کا سماں ہے ہم دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ممکن تعاون کی مکمل یقین دہانی کرواتے ہیں۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر