مقبول خبریں
صاحبزادہ عا مر جہانگیر کی روہنگیا میں طبیعت خراب، صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل
سانحہ قصور:سمائل ایڈ کے زیر اہتمام افضل خان ایم پی اور ناز شاہ ایم پی کے زیر صدارت تقریب
محسن باری گروپ کو برطانیہ کی تنظیم پر مسلط کر کے بھٹو ازم کو نقصان پہنچا:پی پی پی برطانیہ
پارٹی نے وزیر اعظم بنایا تو تمام منصوبوں کی خود نگرانی کروں گا: شہباز شریف
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ،2زخمی،احتجاج،مظاہرے،انٹر نیٹ بھی معطل
کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کو رکوانے کے سلسلہ میں پروگرام کا انعقاد
برطانیہ کے ساحلی شہر سائوتھ ہیمپٹن میں ملی نغموں کی گونج، ڈپٹی میئر کی خصوصی شرکت
برطانیہ کے کسی بھی پہلے ڈپٹی مئیر کا دورہ سپین،شاندار استقبال کیا گیا
نورِعین رخسانہ نور
پکچرگیلری
Advertisement
کنٹرول لائن کے دونوں جانب، دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے یوم حق خود ارادیت منایا
سری نگر : کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے جمعہ کو یوم حق خود ارادیت منایا،جس کا مقصد عالمی برادری کویاد دلانا تھا کہ چھ دہائیوں سے زیادہ عرصہ گزرنے کے باوجود کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعملدرآمد نہیں کیا گیا ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے 1949میں ایک قرارداد منظور کی تھی جس میں کشمیریوں کے حق خودارادیت کو تسلیم کیا گیا تھا۔ دوسری جانب قا بض انتظامیہ نے حریت رہنماؤں سیدعلی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق ، محمد یاسین ملک ، محمد اشرف صحرائی ، آسیہ اندرابی ، محمد یوسف نقاش، مختار احمد وازہ ، غلام احمد گلزار، بلال صدیقی ، سید امتیاز حیدر ، محمد یاسین عطائی اور مولوی بشیر عرفانی کو یوم حق خودارادیت کے سلسلے میں پر امن سیاسی سرگرمیاں کرنے سے روکنے کیلئے نظربندکردیا۔دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کے ضلع سوپور میں مبینہ طور پر بھارتی اہلکاروں کے ہاتھوں شہید ہونے والے حریت رہنما مقبول صوفی کے بیٹے عارف صوفی کو ہزاروں سوگواران کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے جسے سول لباس میں ملبوس اہلکاروں نے گھر میں گھس کر فائرنگ سے شہید کیا تھا،اس دوران لوگوں نے شدید احتجاج کیا اور بھارت کیخلاف نعرے بازی کی ،بھارتی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔مزید برآںمقبوضہ کشمیر کی وزارت داخلہ نے اعتراف کیا ہے کہ کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظر بندی کے حوالے سے کوئی قوائد و ضوابط موجود نہیں۔