مقبول خبریں
24 اکتوبر کو 8 لاکھ سے زائد کشمیری نژاد برطانوی شہری یوم تاسیس آزاد کشمیر بھرپور طریقے سے منائینگے
دنیامیں القاعدہ کوکبھی بھی پاکستان کی مددکےبغیرشکست نہیں ہوسکتی تھی: میجر جنرل آصف غفور
دورے پرحکومت پاکستان،حکومت آزاد کشمیر اور راجہ نجابت کی معاونت کے مشکور ہیں:کرس لیزے
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
یورپ میں مسئلہ کشمیر کو مزید تیزی سے اجاگر کیا جائے گا: تحریک حق خودارادیت
زمین پر دیوار چین
پکچرگیلری
Advertisement
یوکے اسلامک مشن کے عہدیداران کی پاکستان پریس کلب برطانیہ کے منتخب عہدیداران کو مبارکباد
اولڈہم:یوکے اسلامک مشن برطانیہ ویورپ کے عہدیداران و کارکنان نے پاکستان پریس کلب برطانیہ کے حالیہ انتخابات میں زاہد نور کو مرکزی نائب صدر اور چوہدری محمد اسحاق کو گریٹر مانچسٹر کا صدر محمد فیاض بشیر کو سیکرٹری جنرل و دیگر عہدیداران کو منتخب ہونے پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان پریس کلب برطانیہ جو ہر سال انتخابات کروا کے عہدیداران کا انتخابات کرتے ہیں انتہائی خوش آئند ہے اس سے جمہوری عمل کو فروغ ملتا ہے اور صحافی برادری جو کہ معاشرے کا آئینہ دار ہوتے ہیں تمام مکتبہ فکر تک مثبت پیغام پہنچتا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ تم منتخب عہدیداران ایمانداری،جانفشانی سے کام کریں گے اور صحافی حضرات کی صحیح تربیت کیلئے اپنی توانائیاں صرف کریں گے،ہم اس کیلئے ہر ممکن تعاون و مدد کیلئے تیار ہیں،مبارکباد پیش کرنے والوں میں یوکے اسلامک مشن کے صدر سکندر مرزا،سینئر نائب صدر میاں عبدالحق،نائب صدر ضیا الحق،نارتھ زون کے صدر ضمیر احمد،یورپین اسلامک سنٹر اولڈہم کے منتظم اعلیٰ مولانا محمد اقبال اور انتہائی متحرک میڈیا ایڈوائزر چوہدری خالد شامل تھے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر