مقبول خبریں
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت کے زیر اہتمام مقامی ریسٹورنٹ میں کشمیری سیمینار کا انعقاد
سانحہ قصور:سمائل ایڈ کے زیر اہتمام افضل خان ایم پی اور ناز شاہ ایم پی کے زیر صدارت تقریب
پاک برٹش انٹر نیشنل ٹرسٹ کے چیئرمین چوہدری سرفراز کی جانب سے عشائیہ کی تقریب
پارٹی نے وزیر اعظم بنایا تو تمام منصوبوں کی خود نگرانی کروں گا: شہباز شریف
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ،2زخمی،احتجاج،مظاہرے،انٹر نیٹ بھی معطل
کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کو رکوانے کے سلسلہ میں پروگرام کا انعقاد
برطانیہ کے ساحلی شہر سائوتھ ہیمپٹن میں ملی نغموں کی گونج، ڈپٹی میئر کی خصوصی شرکت
برطانیہ کے کسی بھی پہلے ڈپٹی مئیر کا دورہ سپین،شاندار استقبال کیا گیا
نورِعین رخسانہ نور
پکچرگیلری
Advertisement
کیپٹن صفدر پر پسندیدہ ٹھیکیداروں کو نوازنے کا الزام، نیب کا تحقیقات کا فیصلہ
اسلام آباد: سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کیلئے ایک اور مشکل کھڑی ہو گئی۔ کیپٹن صفدر پر 3 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے من پسند ٹھیکیداروں کو دینے کا الزام سامنے آ گیا۔ چیئرمین نیب نے تحقیقات کا حکم دیدیا۔ترجمان نیب کے مطابق، جسٹس (ر) جاوید اقبال نے 3 ارب کے ٹھیکوں میں 2 ارب کی جعلی سکیموں کے ذریعے خوردبرد کرنے کی اطلاع پر نوٹس لیا۔ چیئرمین نیب نے کہا ہے کہ اربوں کی خوردبرد کے تمام ذمہ داروں سے قوم کی لوٹی گئی رقم برآمد کی جائے گی۔چیئرمین قومی احتساب بیورو نے حکم دیا ہے کہ کیپٹن صفدر کے خلاف درخواست کی جانچ پڑتال شفافیت سے، میرٹ پر اور قانون کے تقاضوں کے مطابق کی جائے اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دلائی جائے۔