مقبول خبریں
یورپی پارلیمنٹ کی انسانی حقوق کمیٹی کا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر ہیئرنگ کا فیصلہ
بیسٹ وے گروپ کے سربراہ سرانور پرویز کی جانب سے کمیونٹی رہنمائوں کے اعزاز میں استقبالیہ
نبوت بھی اﷲ کی عطا ہے اور صحابیت بھی، نبوت بھی ختم ہے اور صحابیت بھی: ڈاکٹر خالد محمود
ملک دشمن عناصر دہشتگردی کے ذریعے پاکستان میں الیکشن سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں:عمران خان
مقبوضہ کشمیر :بھارتی فوج نے نوجوان کا سر تن سے جدا کر دیا ،احتجاج،جھڑپیں
شیر خدا نے نبی پاک کی آواز پر لبیک کہہ کر اسلام سے محبت اور وفا کی عمدہ مثال قائم کی
پیپلزپارٹی ہی آئندہ انتخابات میں چاروں صوبوں میں اکثریت حاصل کریگی:میاں سلیم
مسئلہ کشمیر پرقوم کا نکتہ نظر اور قربانیاں رنگ لا رہی ہیں:جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت
نیا موسم تمہارا منتظر ہے۔۔۔۔۔۔۔۔
پکچرگیلری
Advertisement
عمران خان کی نئے پاکستان کی خواہش کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا:عمران لورز گروپ
لندن:پاکستان میں گوادرپورٹ اور کراچی میں بحریہ ٹائون کی ہائوسنگ سکیم ملکی ترقی کیلئے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے،کاروباری حضرات کیلئے اب چین،پاکستان راہداری کی وجہ سے سنہری مواقع میسر آئیں گے،دنیا بھر میں پاکستان کا ایک منفرد مقام و حیثیت ہے،آسٹریا کے وزیر اعظم سے ملاقات کے موقع پر انہوں نے عمران خان کی بحیثیت ایک عوامی راہنما بے حد تعریف کی اور ان کی قائدانہ صلاحیتوں سے متاثر ہیں،ان خیالات کا اظہار فیشن و پراپرٹی شوز کے روح رواں اور سلیک انٹر نیشنل کے چیف ایگزیکٹو ماجد نذیر نے مقامی ریسٹورنٹ کے ہال میں عمران لور گروپ کی جانب سے عیسوی سال2018کے آغاز پر رکھی گئی ایک تقریب کے موقع پر بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی ترقی کا راز صاف و شفاف قیادت کا اقتدار میں آنا ہے،عمران خان کی شخصیت اس پیرائے میں پوری اترتی ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کاروبار کرنے بارے وہ مزید شوز کر کے برطانیہ و یورپ میں بسنے والوں کو مادر وطن میں سرمایہ کاری کے لئے قائل کرنے میں بھرپور کردار ادا کریں گے،عمران لورز گروپ برطانیہ و یورپ کے چیئرمین آصف رشید بٹ نے کہا کہ نئے سال کا آغاز نئی امیدوں کا سورج لیکر طلوع ہوا ہے ہمارے دل ہر وقت مادر وطن کیلئے دھڑکتے رہتے ہیں اب وقت آ گیا ہے لوٹ مار کرنے والوں کا عدالتی کے ساتھ عوامی احتساب بھی ہو تاکہ ہمارے قائد اور پاکستان کے حقیقی خیر خواہ عمران خان کی نئے پاکستان کی خواہش کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے اب پاکستان حقیقی معنوں میں قائد اعظم کے خوابوں کی منزل کو پہنچے گا،ہم بیرون ممالک بسنے والے اپنے قائد کے ہر حکم پر لبیک کہنے کو تیار ہیں،عمران لورز گروپ کی بلا معاوضہ ممبر شپ کی جائے گی اور آئندہ انتخابات میں بھرپور کردار ادا کرنے کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا،پاکستان سے آئے قومی اسمبلی کے حلقہ نمبر109سے تحریک انصاف کے امیدوار فخر لالیکا نے کہا کہ ملک کے اندر تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے تحریک انصاف کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے عوام کرپٹ مافیا سے تنگ آ چکی ہے،عدالت عظمیٰ نے انصاف کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے جس طرح اشرافیہ پر ہاتھ ڈالا ہے اب عوام کا عدالتی نظام میں مساوات پر اعتماد بحال ہوا ہے،جب تک اوپر سے لیکر نیچے تک لوٹ مار کے نظام کا خاتمہ نہیں ہوتا ملک ترقی نہیں کر سکتا پاکستان کی عوام عمران خان کی طرف دیکھ رہی ہے وہی اقتدار میں آ کر ملک کی سمت کو سیدھی راہ پر ڈال سکتے ہیں،تقریب کی نظامت نوجوان اور انتہائی ذہین و متحرک راہنما سیکرٹری جنرل لورز گروپ برطانیہ و یورپ منیب شیخ نے سر انجام دی،تلاوت کلام پاک کا شرف رضا بٹ کو نصیب ہوا،صدر برطانیہ و یورپ چوہدری بلال گجر کے علاوہ ندیم بیگ،مہر آزاد،ہارون گجر نے ممتاز صحافی وسیم خواجہ نے بھی اظہار خیال کیا جبکہ یاسین خان اور عمران نے جماعتی ترانے گا کر حاضرین سے خوب داد وصول کی،برطانیہ کی سماجی و صحافی شخصیت چوہدری عارف پندھیر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نیا سال مادر وطن کیلئے نیک شگون ثابت ہو گا،نئے سال کے آغاز پر کیک بھی کاٹا گیا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر